بابراعظم نمبر ون پلئیر ہیں، بطور کھلاڑی ملک کا نام روشن کررہا ہے ‘ ذکا اشرف

 

 

بابراعظم نمبر ون پلئیر ہیں، ذکا اشرف کا پنڈی اسٹیڈیم کا دورہ. کھلاڑیوں ملاقات
.. اصغر علی مبارک…

 

 

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف کا کہنا ہے کہ بابراعظم نمبر ون پلئیر ہے بطور کھلاڑی ملک کا نام روشن کررہا ہے۔

دورہ آسٹریلیا کیلئے ٹریننگ سیشن کے دوسرے روز راولپنڈی اسٹیڈیم کا دورہ کیا، اس دوران میجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نے ٹیسٹ کپتان شان مسعود، فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی، ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ اور چیف سلیکٹر وہاب ریاض سے ملاقات کی جبکہ کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھایا۔

اس موقع پر ذکا اشرف نے کھلاڑیوں سے ملاقات کی جبکہ بابراعظم کے حوالے سے مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نے کہا کہ وہ نمبر ون پلئیر ہے بطور کھلاڑی ملک کا نام روشن کررہے ہیں۔انہوں نے شاہین شاہ آفریدی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپ نے ملک کیلئے جو کچھ کیا بھلایا نہیں جاسکتا، ہماری سپورٹ آپکے ساتھ ہے آپ ٹیم کے اہم رکن ہیں۔

دوسری جانب پنڈی میں ٹریننگ سیشن کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل میچز ہر کھلاڑی کیلئے اہمیت کے حامل ہوتے ہیں، کوشش ہوتی ہے اچھا پرفارم کریں۔ کوئی بھی میچ چھوٹا بڑا نہیں ہوتا دورہ آسٹریلیا اہم ہوگا، دو تین پلیرز کے علاوہ زیادہ تر کھلاڑیوں کا یہ نیا تجربہ ہوگا۔

چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے راولپنڈی کیمپ میں ٹیم مینجر نوید اکرم چیمہ سے ملاقات کی. وہاب ریاض نے کپتان شان مسعود ۔شاہین شاہ آفریدی اور محمد حفیظ سے ملاقات کی ۔

امام الحق کی شادی میں شرکت کے بعد بابر اعظم سرفراز احمد اور عثمان قادر کیمپ میں دوبارہ شامل حسن علی نے کیمپ میں شمولیت اختیار کرلی۔ آف اسپنر ساجد خان ثمین گل محمد علی اور علی شفیق نے بھی کیمپ جوائن کرلیا۔

 

 

error: Content is protected !!