پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر محمد حفیظ نے کہا کہ آسٹریلیا کا دورہ سب کے لیے بہت چیلنجنگ ہے، امید ہے کھلاڑی بہترین نتائج دینگے۔
قذافی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نےذکا اشرف کا شکریہ جنہوں نے ذمے داریاں دیں۔انہوں نے کہا کہ میں تنقید کا جواب ضرور دوں گا، آسٹریلیا میں کھلاڑی بہترین نتائج دیں گے۔ تمام کھلاڑی اچھی پرفارمنس دینے کےلیے بےتاب ہیں۔
اس بارخرم شہزاد کو موقع دیا گیا ہےاس کا مطلب انہیں عزت دی گئی ہے، جب تک ناکامی کو قبول کر کےحکمت عملی نہیں بنائیں تو کامیابی نہیں ملے گی، قومی کرکٹ ٹیم آسٹریلیا میں بہترین کاکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ ڈومیسٹک میں اچھی کارکردگی والے کھلاڑیوں کو قومی سطح پر مواقع دیئے جائیں گے، ہمارے پاس 2 اسپینر ابرار اور نعمان موجود ہیں،اور دونوں ہی بہترین ٹیسٹ کرکٹ کھیل چکے ہیں۔
ہم نے ڈومنیٹ کرنے کی اسٹریٹجی بنائی ہے، کھلاڑی اپنی خامیوں پر قابو پا کراچھی کاکردگی کیلیے محنت کررہے ہیں، ہرکھلاڑی اپنی صلاحیتوں میں اضافے کیلئے کوشاں ہے، ہم ایک ٹیم بن کر کامیابی کیلئے میدان میں اتریں گے۔
ٹیم کے انتخابات کے حوالے سے ڈائریکٹر قومی ٹیم کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کا انتخاب میرٹ پر کیا گیا، پاکستان ٹیم نے مارڈن کرکٹ کے مطابق اپنی کرکٹ کھیلنی ہے،کامیابیوں کیلئے جو ٹیم گول ہے اس کوفالو کرنا ہے۔
انکا کہنا تھا کہ کرکٹرز کی پرفارمنس کو زیادہ سے زیادہ پاکستان کیلئے استعمال کریں گے، میں یہاں جاب کرنے نہیں آیا ، سروس دینے آیا ہوں۔
ہم آسٹریلیا سیریز جیتنے کے لئے جارہے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان وہاں اپنی بہترین کارکردگی دکھائے۔
محمد حفیظ کا مزید کہنا تھا کہ بابر اعظم اور شان مسعود کے درمیان اچھے تعلقات ہیں ، بابر ٹیم کی بہتری کے لئے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں، کپتانی کا ایک الگ دباو ہوتا ہے اب وہ بطور کھلاڑی مزید اچھا کھیل سکتے ہیں۔
خیال رہے کہ دورہ آسٹریلیا کی تیاریوں کیلئے پاکستانی کرکٹ سکواڈ کا تربیتی کیمپ جاری ہے، کھلاڑیوں نے سیشن کے دوران بیٹنگ، بائولنگ اور فیلڈنگ کی بھرپور مشقیں کیں ہیں۔
پاکستانی فاسٹ بولر محمد وسیم جونیئر نے بھی پاکستان ٹیسٹ سکواڈ کا تربیتی کیمپ جوائن کر لیا تھا، اس موقع پر کھلاڑیوں نے آپس میں سینیریو میچ بھی کھیلا تھا، سینیریو میچ کا آغاز عبداللّٰہ شفیق اور صائم ایوب نے کیا جبکہ شاہین آفریدی اور خرم شہزاد نے اوپننگ سپیل کرایا۔
پاکستانی کرکٹ ٹیم کا سکواڈ آج 28 نومبر کو اسلام آباد سے لاہور آ چکا ہے جسکے بعد قومی ٹیم 30 نومبر کو لاہور سے آسٹریلیا کیلئے روانہ ہو جائے گی۔