سکول اور کالجز سپورٹس کی نرسریاں ہیں ہمارے نوجوانوں میں بہت ٹیلنٹ ہے، مشیر کھیل پنجاب

 

وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر برائے کھیل وہاب ریاض کا گوجرانوالہ ڈویژن کے ڈویژنل پبلک سکول کا دورہ

سکول اور کالجز سپورٹس کی نرسریاں ہیں ہمارے نوجوانوں میں بہت ٹیلنٹ ہے، مشیر کھیل پنجاب

ہمارے نوجوانوں کو سپورٹس کی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے

کل یہی بچے چیمپئن بنیں گے، وہاب ریاض

 

وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر برائے کھیل و امورنوجوانان وہاب ریاض نے گوجرانوالہ ڈویژن کے ڈویژنل پبلک سکول کا دورہ کیا، سکول میں طالبات کے ساتھ کرکٹ، کھیلی پرنسپل اور طالب علموں کے ساتھ ملاقات کی،

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ فیاض موہل اور ڈویژنل سپورٹس آفیسر گوجرانوالہ فیصل امیر بھی موجود تھے، مشیر برائے کھیل وہاب ریاض نے اس موقع پر میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی کی ہدایت پر ڈی پی ایس کا دورہ کیا ہے

سکول اور کالجز سپورٹس کی نرسریاں ہیں ہمارے نوجوانوں میں بہت ٹیلنٹ ہے پنجاب حکومت سپورٹس کی ترقی کیلئے بہترین اقدامات اٹھارہی ہے، ہمارے نوجوانوں کو سپورٹس کی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے

کل انہی بچوں میں چیمپئن بنیں گے، سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب سکولز اور کالجز میں سپورٹس ایونٹ بھی کروائے گا، وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر برائے کھیل وہاب ریاض نے ڈویژنل پبلک سکول کے طلباء وطالبات کے ساتھ کرکٹ کھیلی،بچوں کو بولنگ کرائی

اس موقع پر ڈی سی گوجرانوالہ فیاض موہل اور سکول کے پرنسپل ساجد جمال بھی موجود تھے، سکول کے دورہ کے موقع پر طلباء طالبات نے مشیر برائے کھیل وہاب ریاض کے ساتھ گروپ فوٹوز بھی بنوائے۔

 

 

 

error: Content is protected !!