ڈ ی جی سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل کی ہدایت پر پنجاب انٹرنیشنل سوئمنگ کمپلیکس میں پہلی بار سیزنل ممبر شپ کا آغاز
موسم سرما کی ممبر شپ یکم نومبر سے فروری تک اور موسم گرما کی یکم مئی سے اگست تک ہوگی
پنجاب انٹرنیشنل سوئمنگ کمپلیکس میں انٹرنیشنل سٹینڈرڈ کے سوئمنگ پولزہیں، سوئمنگ پولز میں ٹمپریچر کنٹرولڈ پانی کی سہولت ہے،
ڈی جی سپورٹس پنجاب دونوں سوئمنگ پولز عالمی معیار کی سہولیات سے آراستہ ہیں،
جم،سنوکر، شطرنج، کیرم، کڈز روم، منی تھیٹر، بورڈ روم اور ایگزیکٹولاؤنج بھی دستیاب ہیں، ڈاکٹر آصف طفیل
ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل کی ہدایت پر سپورٹس بورڈ پنجاب کے سٹیٹ آف دی آرٹ پنجاب انٹرنیشنل سوئمنگ کمپلیکس میں پہلی بار سیزنل ممبر شپ کا آغاز کردیا گیا ہے،
موسم سرما کی ممبر شپ یکم نومبر سے فروری تک اور موسم گرما کی یکم مئی سے اگست تک ہوگی، ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل نے اس حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے
کہ پنجاب انٹرنیشنل سوئمنگ کمپلیکس انٹرنیشنل سٹینڈرڈ کا سوئمنگ کمپلیکس ہے، جسے بین الاقوامی معیار کے مطابق بنایا گیا ہے اس میں عورتوں اور مردوں کیلئے علیحدہ علیحدہ سوئمنگ پول ہیں
دونوں سوئمنگ پولز عالمی معیار کی سہولیات سے آراستہ ہیں، خواتین اور مردوں کیلئے الگ جم،سنوکر، شطرنج، کیرم اور کڈز روم موجود ہیں اس طرح منی تھیٹر، بورڈ روم اور ایگزیکٹولاؤنج بھی دستیاب ہیں،
سوئمرز کیلئے کوچنگ کا انتظام بھی ہے خواتین اور مردوں کیلئے سوئمنگ پولز میں ٹمپریچر کنٹرولڈ پانی کی سہولت ہے۔
سیزنل ممبر شپ میں رجسٹریشن فیس 10ہزار روپے
جبکہ موسم سرما کیلئے ماہانہ چارجز 20ہزار اور موسم گرما کیلئے 15ہزار روپے مقررکیے گئے ہیں۔