ابوظہبی ٹی ٹین لیگ ; دکن گلیڈی ایٹرز نے نیویارک سٹرائیکرز کو 22 رنز سے شکست دے دی

 

ابوظہبی ٹی 10 کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن دکن گلیڈی ایٹرز نے نیویارک سٹرائیکرز کو 22 رنز سے شکست دے دی،

گلیڈی ایٹرز کے 119 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سٹرائیکرز مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 96 رنز بنا سکے، ٹام کوہلر کیڈمور کو 33 بالوں پر 68 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلنے پر پلیئرآف دی میچ قرار دیا گیا۔

منگل کو ابوظہبی میں کھیلے گئے ٹی ٹین لیگ کے افتتاحی میچ میں دکن گلیڈی ایٹرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 10 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 118 رنز بنائے، اوپنر ٹام کوہلر کیڈمور نے 33 بالوں پر 68 رنز کی طوفانی اننگز کھیلی جس میں 6 چھکے اور 4 چوکے شامل ہیں،

آندرے رسل نے 17 اور ڈان لائورنس نے 10 رنز بنائے جبکہ دیگر کوئی بیٹر ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہو سکا۔ نیویارک سٹرائیکرز کی طرف سے چمیکا کرونارتنے نے 3 ، محمد جواداللہ اور علی خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

گلیڈی ایٹرز کے 119 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیویارک سٹرائیکرز کی ٹیم مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 96 رنز بنا سکی،

محمد وسیم نے 26 اور آصف علی نے 24 رنز بنائے، سنیل نارائن 10 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے۔ دکن گلیڈی ایٹرز کی طرف سے ظہور خان نے دو جبکہ ٹرینٹ بولٹ، لیوک ووڈ اور محمد زاہد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

 

 

 

تعارف: News Editor