عارف حسن صدر پاکستان آرچری فیڈریشن کی جانب سے دائر اپیل خارج
صدر پاکستان آرچری فیڈریشن کے جالی الیکشن پر سول کورٹ کا فیصلہ بحال
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ پشاور نے عارف حسن متنا زعہ صدر پاکستان آرچری فیڈریشن کی جانب سے دائر کردہ اپیل مسترد کرتے ہوئے سول کورٹ کا فیصلہ بحال کر دیا۔
یاد رہے کے پاکستان آرچری فیڈریشن کے انتخابات پر فیڈریشن کے جنرل سیکریٹری وصال خان نے عارف حسن صدر پاکستان آرچری فیڈریشن پر الزام لگایا تھا کے جعلسازی کے زریعے صدر کا انتخاب عمل میں لایا گیا ہے،
اس انتخابات کے بعد عارف حسن فیڈریشن کے متنازعہ صدر بن گئے تھے۔
سیکریٹری جنرل وصال خان نے اس تنازعہ کے حل کے لیے سول کورٹ میں ثالثی کی درخواست دی جو کے سول کورٹ نے منظور کرتے ہوئے دونوں فریقین کو تنازعہ ثالثی کے زریعے حل کرنے کا حکم صادر فرمایا۔
متنازعہ صدر عارف حسن نے تنازعہ کو حل کرنے ک بجائے صدر کی حیثیت سے کام جاری رکھا اور سول کورٹ کے فیصلے کے خلاف ڈسٹرکٹ کورٹ میں اپیل دائر کر دی
جو کے ڈسٹرکٹ کورٹ نے خارج کرتے ہوئے سول کورٹ کا فیصلہ بحال کر دیا۔ اس طرح فیڈریشن کے انتخابات پر سوالیہ نشان اٹھتا ہے کے کیوں کے صدر کے الیکشن کے بعد متنازعہ صدر عارف حسن کی جانب سے پوری کی پوری کابینہ تبدیل کر دی گئی۔
اب دیکھنا یہ ہے کے کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کرتے ہوئے ثالث کی موجودگی میں دوبارہ انتخابات کا عمل ہوتا ہے یا متنازعہ صدر عارف حسن فیڈریشن پر اپنا کنٹرول جاری رکھنے کے لیے کوئی اور حربہ استعمال کارتے ہیں۔