پاکستان کے لئے اعزاز، طارق پرویز ورلڈ یوتھ اسکریبل کمیٹی کے نئے چئیرمین منتخب

 

پاکستان کے لئے اعزاز، طارق پرویز ورلڈ یوتھ اسکریبل کمیٹی کے نئے چئیرمین منتخب

ورلڈ اسکریبل فیڈریشن کا یوتھ اسکریبل چیمپئین شپ کے اختتام پربڑا اعلان

ترانگ، تھائی لینڈ: ورلڈ اسکریبل فیڈریشن (ویسپا) نے طارق پرویز کو ورلڈ یوتھ کمیٹی کا نیا چئیرمین مقرر کردیا۔ ویسپا کی جانب سے اس بات کا اعلان تھائی لینڈ میں ہونے والی ورلڈ یوتھ اسکریبل چیمپئین شپ کے اختتام پر کی گیا۔

چئیرمین کا عہدہ کیرن رچرڈز کی ریٹئرمنٹ کے بعد خالی تھا جو 18 سال تک یوتھ کمیٹی کی چئیرمین رہیں۔ طارق پرویز نے عہدے کا چارج سنبھال لیا اور وہ نئی ٹیم کا انتخاب کریں گے

جو مستقبل میں ورلڈ یوتھ اسکریبل چیمپئین شپس کے انعقاد کے حوالے سے فیصلہ کرے گی۔ پاکستان اسکریبل ایسوسی ایشن کے صدر ندیم عمر اور چیف پیٹرن گوشپی اواری نے طارق پرویز کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ طارق پرویز کا انتخاب پاکستان کے لئے اعزاز ہے۔

 

 

تعارف: News Editor

error: Content is protected !!