پاکستانی تین آرچر انٹرنیشنل آرچری کے مقابلوں میں شرکت کے لئے ماسکو رووانہ ہو گئے

 

پاکستانی تین آرچر انٹرنیشنل آرچری کے مقابلوں میں شرکت کے لئے ماسکو رووانہ ہو گئے

کراچی (نواز گوھر) پاکستانی تین آرچر انٹرنیشنل آرچری کے مقابلوں میں شرکت کے لئے کراچی سے گزشتہ روز ماسکو رووانہ ہو گئے ہیں۔ تین رکنی ٹیم حسن عبداللہ، راشد مسعود اور قرت العین انصار شامل ہیں۔

جبکہ پاکستان آرچری فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل وصال محمد خان ٹیم کے ہمراہ بطور آفیشلز ہونگے۔یہ ٹورنامنٹ 8 سے 12 دسمبر تک ماسکو کے شہرچیٹا میں کھیلا جائے گا۔

اس قبل قازقستان کے شہر آستانہ میں کھیلے گئےانٹرنیشنل آرچری گرینڈ پریسکس ٹورنامنٹ میں پاکستانی کھلاڑی سرفراز خان اور راحت سلطانہ نے مسکس ٹیم ایونٹ میں کانسی کا ملک کے لئے پہلی بار تمغہ حاصل کرلیا۔

 

 

تعارف: News Editor