ابوظہبی ٹی 10 لیگ کے میچ میں ابو ظہبی نے دہلی بلز کو سنسنی خیز مقابلے
کے بعد 7 وکٹوں سے شکست دے دی،
دہلی بلز کا 98 رنز کا ہدف ابوظہبی نے میچ کی آخری بال پر حاصل کرلیا،
کائل میئرز کو 30 بالوں پر 61 رنز کی اننگز کھیلنے پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا،
ابوظہبی کی مسلسل چھ میچوں میں شکست کے بعد ایونٹ میں پہلی کامیابی ہے۔
جمعرات کو ابوظہبی میں کھیلے گئے ٹی ٹین لیگ کے 27ویں میچ میں دہلی بلز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 10 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 97 رنز بنائے،
ایڈم لیتھ نے 24 بالوں پر 39 رنز کی ناٹ آئوٹ اننگز کھیلی، کپتان روومین پاول 31، کوئنٹن ڈی کوک 12 اور ریلی روسو 10 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے،
ٹیم ابوظہبی کے بائولرز ڈان موسلے، نور احمد اور ڈوائن پریٹوریس نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ اس کے جواب میں ٹیم ابوظہبی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد دہلی بلز کا 98 رنز کا ہدف تین وکٹوں کے نقصان پر میچ کی آخری بال پر حاصل کرلیا،
اوپنر کائل میئرز نے 30 بالوں پر 61 رنز کی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا، دہلی بلز کے فضل الحق
فاروقی، وسیم اکرم اور ڈوائن براوو نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔