اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ ; پاکستان نے نیپال کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی، محمد ذیشان کی 6 وکٹیں

 

پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ کا آغاز نیپال انڈر 19 کے خلاف 7 وکٹوں کی جیت سے کیا،

دائیں ہاتھ کے تیز بائولر محمد ذیشان نے شاندار بائولنگ کرتے ہوئے 19 رنز دے 6 وکٹیں حاصل کیں،

یہ کسی بھی پاکستانی بائولر کی انڈر19 ون ڈے بین الاقوامی مقابلوں میں دوسری بہترین کارکردگی ہے۔

 

 

دبئی کے آئی سی سی اکیڈمی گراؤنڈ میں ہونیوالے اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ کے میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیپال کی پوری ٹیم 47.2 اوورز میں 152 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

نیپال انڈر 19 کی آدھی ٹیم صرف 46 کے اسکور پر پولین لوٹ گئی پھر اوتم ماگر اور دیپیش کندل نے چھٹی وکٹ کی شراکت میں 68 رنز جوڑ کر پوزیشن بہتر بنائی اوتم ماگر نے 51 رنز بنائے دیپیش کندل نے 31 رنز بنائے۔

پاکستان انڈر 19 ٹیم نے 152 رنز کا ہدف 26.2 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، اذان اویس نے 56 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے، کپتان سعد بیگ نے 56 گیندوں پر 50 رنز کی اننگز کھیلی جس میں پانچ چوکے شامل تھے، اذان اویس اور سعد بیگ نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 108رنز کا اضافہ کیا۔

فاسٹ بولر محمد ذیشان نے 19 رنز دے کر6 وکٹیں حاصل کیں،

یہ کسی بھی پاکستان کے بولر کی انڈر 19 ون ڈے بین الاقوامی مقابلوں میں دوسری بہترین کارکردگی ہے،

 

 

شاہین شاہ آفریدی نے 2018 کے انڈر 19 ورلڈ کپ میں آئرلینڈ کے خلاف 15 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

پاکستان انڈر 19 ٹیم ٹورنامنٹ میں اپنا دوسرا میچ اتوار کو انڈیا انڈر 19 کے خلاف کھیلے گی۔

 

مختصر اسکور

نیپال انڈر 19 ٹیم 152 رنز ( 47.2 اوورز ) اوتم ماگر 51، محمد ذیشان 19 / 6 وکٹ

پاکستان انڈر 19 ٹیم 153 رنز 3کھلاڑی آؤٹ ( 26.2 اوورز ) اذان اویس 56 ناٹ آؤٹ، سعد بیگ 50، گلسن جھا 54 / 2وکٹ۔

 

 

 

error: Content is protected !!