جاوید میموریل لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کا کامیاب انعقاد قابل تحسین اور احسن اقدام ہے ; علی رضا

 

 

جاوید میموریل لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کا کامیاب انعقاد قابل تحسین اور احسن اقدام ہے۔۔علی رضا۔

شاہین فائڑز کلب نے جاوید میموریل  لیگ  کا ٹاٸیٹل اپنے نام کرلیا۔ جمہ بابر بیسٹ پلیئر اور میں آف دی فائنل قرار پائے۔

فاٸینل میں آئ جی کلب کو 6 وکٹوں سے شکست۔ مین آف دی فاٸنل جمہ بابر نے کے 80 رنز کی فتح گر اننگ کھیلی۔

 

کراچی (اسپورٹس رپورٹر)  شاہین فائٹرز کرکٹ کلب نے جارح مزاج بلے باز جمہ بابر کے دھواں دار اور شاندار 80 رنز اور ارشد بھٹی کی عمدہ نصف سینچری 68 رنز  کی بدولت جاوید میموریل  T-20 لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا۔۔

گزشتہ روز 5جی  اسٹیڈیم نیو کراچی میں تماشائیوں فیملیز کی موجودگی میں کھیلے گئے شاندار اور یادگار فائنل میں شاہین فائٹرز کے ہاتھوں کو دلچسب مقابلےمیں آئ جی کرکٹ  کو 6 وکٹوں سے شکست ہو گئ فائنل میں جاوید بھائ ( مرحوم ) اور دیگر مرحومینین  کے لیئے  دعائے مغفرت کی گئ۔

چیف آرگنائزر ارشاد شیروانی کے زیر انتظام منعقدہ ایونٹ  کے فاٸینل کے اختتام پر مہمان خصوصی سابق فرسٹ کلاس کرکٹر علی رضا اور اعزازی مہمان  محمد نظام  نے ارشاد شیروانی اور رئیس احمد عباسی کے ہمراہ انعامات تقسیم کیٸے۔۔

فائنل میں آئ جی کرکٹ کلب نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے 4 وکٹوں پر 180رنز اسکور کیے۔ سید زوہیب علی نے22 گیندوں پر 2 چوکوں اور 3 چھکوں  کی مدد سے  44 رنز اسکور کئے،

عادل حسی نے 29 گیندوں پر 5جوکوں کی بدولت 39 رنز بنائے۔ معسود نے 27 گیندوں پر 5  چوکوں اور 1 چھکے کی مدد سے 35 رنز بنائے۔

جواب ۔میں فاتح شاہین فائٹرز کی ٹیم  20ویں.اوورز  کی آخری بال مطلوبہ بدف 181 رنز 4 وکٹوں کے نقصان پرحاصل کرلیا۔، جمہ بابر نے انتہائ دلکش بیٹنگ کرتے ہوئے 7 زوردار چوکوں اور 4۔بلندوبالا چھکوں کی مدد سے 80 رنز بنائے،

ارشد بھٹی نے 42 گیندوں پر 4 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے عمدہ ففٹی 68 بناء اس کے علاوہ قائم رئیس نے قیمتی 21 رنز 3 چوکوں کی مدد سے بنائے۔

جاوید میموریل لیگ  کی فاتح ٹرافی کے ہمراہ 30ہزار روہیٸے کیش ایوارڈ  مہمان خصوصی علی رضا نے شاہین فائٹرز کےکپتان بشیر اور رنراپ ٹرافی ہمراہ 10 ہزار روپیٸے کیش ایوارڈ آی جی کلب کے کپتان نعمان۔ کو دیا۔

میں آف دی میچ فائنل اور پیٸر پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ جمہ بابر کو دیا گیا۔ چیف آرگنائزر ارشاد شیرانی  نے مہمانوں کو اعزازی شیلڈ پیش کیں۔ اس موقع پر مہمان خصوصی علی رضا   نے کہا

جاوید بھائ (مرحوم) کی یاد میں ان کے نام سے موسوم جارید میموریل T-20  لیگ کا کامیاب اور شاندار انعقاد ارشاد شیروانی اور ان کی ٹیم کا قابل تحسین اور احسن اقدام ہے۔

مہمان خصوصی علی رضا اور اعزازی مہمان محمد نظام نے ارشاد شیوانی کو لیگ کے شاندار انعقاد پر مبارک باد دی اور کراچی ایک کامیاب ایونٹ قرار دیا  مذکورہ فائنل کو امپائرز اشرف نلوج اور امتیاز احمد نے سپر قائد کیا۔

 

 

 

error: Content is protected !!