چارسدہ میں پی سی بی کی جانب سے انڈر 13 اور انڈر 16 کے ٹرائلز کا انعقاد

 

چارسدہ میں پی سی بی کی جانب سے انڈر 13 اور انڈر 16 کے ٹرائلز کا انعقاد

 

چارسدہ، – پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چارسدہ کے پڑانگ گراو¿نڈ میں انڈر 13 اور انڈر 16 کرکٹ ٹرائلز کا کامیابی سے انعقاد کیا،

جس سے ضلع کی سطح پر کرکٹ میں ٹیلنٹ رکھنچے والے کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا.

اس ایک روزہ ٹرائلز میں 150 انڈر 13 اور 250 انڈر 16 کے کھلاڑیوں سمیت 400 سے زائد کھلاڑیوں نے پی سی بی کی نمائندگی کرنے والے سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد سلمان کی نگرانی میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

ٹرائلز میں معروف کرکٹر اورپی سی بی کوچ ریاض کائل کی مہارت سے بھی فائدہ اٹھایا گیا۔

یہ ضلعی سطح کے ٹرائلز مستقبل کے ستاروں کی شناخت اور انہیں ضروری تربیت اور رہنمائی فراہم کرنے میں اہم ہیں۔ منتخب کھلاڑیوں سے دو ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی جن کے نام مزید غور کے لیے علاقائی سلیکٹرز کو بھیجے جائیں گے۔

یہ اقدام نچلی سطح پر ترقی اور کرکٹ کے ستاروں کی اگلی نسل کی پرورش کے لیے پی سی بی کے غیر متزلزل عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

 

 

تعارف: News Editor