مطاہر بیڈمنٹن اکیڈمی کے زیراہتمام بیڈمنٹن کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ راولپنڈی میں جاری

 

مطاہر بیڈمنٹن اکیڈمی راولپنڈی کے زیراہتمام بیڈمنٹن کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ شہباز شریف سپورٹس کمپلیکس راولپنڈی میں جاری ہے۔

مطاہر بیڈمنٹن اکیڈمی کے ہیڈ کوچ اور سپورٹس ہائوس، رحمان آباد، راولپنڈی کے سربراہ مطاہر سہیل نے بتایا کہ تربیتی کیمپ میں پچاس سے زائد بچے تربیت حاصل کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مطاہر بیڈمنٹن اکیڈمی راولپنڈی کے زیراہتمام تعلیمی اداروں کے طلبا و طالبات کو صحت مند سرگرمیاں اور بیڈمنٹن کی تربیت فراہم کرنے کے لئےگرمیوں کی چھٹیوں کے دوران ہر سال سمر تربیتی کیمپ بھی لگایا جاتا ہے،

جس میں راولپنڈی ڈویژن کے کھلاڑی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔ یہ تربیتی کیمپ ایک ماہ تک جاری رہے گا۔ بیڈمنٹن تربیتی کیمپ میں حصہ لینے کے خواہشمند بچے اپنی اپنی رجسٹریشن وائٹس اپ 03155418925 پر کرواسکتے ہیں

 

 

 

تعارف: News Editor