آئی سی سی نے انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ 2024 کا شیڈول جاری کر دیا۔

 

آئی سی سی نے انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ2024 کا شیڈول جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ 19 جنوری سے 11 فروری تک جنوبی افریقہ میں کھیلا جائے گا،ایونٹ میں مجموعی طور پر 16 ٹیمیں شرکت کریں گی، ٹیموں کو چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔

گروپ اے میں بھارت، بنگلا دیش، آئر لینڈ اور امریکا جبکہ گروپ بی میں انگلینڈ، جنوبی افریقہ ،ویسٹ انڈیز اور اسکاٹ لینڈ کی ٹیمیں شامل ہیں۔

گروپ سی میں آسٹریلیا، سری لنکا، زمبابوے اور نمیبیا جبکہ گروپ ڈی میں پاکستان ،افغانستان ،نیوزی لینڈ اور نیپال کی ٹیم شامل ہے، پاکستان ایونٹ میں اپنا پہلا میچ 20جنوری کو افغانستان کے خلاف کھیلے گا۔

پاکستانی انڈر19 ٹیم 24 جنوری کو نیپال جبکہ 27 جنوری کو نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کھیلے گی، ایونٹ کا فائنل 11فروری کو کھیلا جائے گا۔

 

 

تعارف: News Editor