9ویں بے نظیر بھٹو شہید نیشنل ٹینس چیمپئن شپ ; کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل شروع

 

9ویں بے نظیر بھٹو شہید نیشنل ٹینس چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے کھلاڑیوں کی

رجسٹریشن کا عمل شروع ہوگیا ہے۔

 

ٹورنامنٹ کے چیف آرگنائزر فضل سبحان نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں شرکت کی خواہش رکھنے والے اپنے ناموں کا اندراج 15 دسمبر سے قبل کروا سکتے ہیں۔ چیمپئن شپ کے ڈراز کا اعلان 17 دسمبر کو کیا جائے گا ،

یہ چیمپئن شپ 18 دسمبر سےاسلام آباد ٹینس کمپلیکس، اسلام آباد میں شروع ہو گی۔ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے تین سو سے زائد مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔

چیمپئن شپ میں تیرہ کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں مینز سنگلز اینڈ ڈبلز، لیڈیز سنگلز ، بوائز انڈر 18، گرلز انڈر 18، بوائز انڈر 14، گرلز انڈر 14، گرلز اینڈ بوائز انڈر 12، گرلز اینڈ بوائز انڈر 10، سپیشل چیلڈ اور سینئر 45 پلس کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں۔

چیمپئن شپ کا کوالیفائنگ اور مین رائونڈ 18 دسمبر سے شروع ہو گا۔ کوارٹر فائنل 22دسمبر کو، سیمی فائنل مقابلے 23 دسمبر کو جبکہ فائنل مقابلے 24 دسمبر کو کھیلے جائیں گے۔

 

 

تعارف: News Editor