جمناسٹک کے بین الصوبائی مقابلوں میں خیبرپختونخوا کی ٹیم نے دوسری پوزیشن حاصل کرلی

جمناسٹک کے بین الصوبائی مقابلوں میں خیبرپختونخوا کی ٹیم نے دوسری پوزیشن حاصل کرلی

لاہور میں منعقدہ بین الصوبائی مقابلوں میں خیبرپختونخوا کی ٹیم نے سات سلور اور تین براونز میڈل حاصل کرلئے گورنمنٹ کالج میں منعقدہ جمناسٹک کے بین الصوبائی مقابلوں میں خیبرپختونخوا کی چھ رکنی ٹیم نے اپنی مدد آپ کے تحت حصہ لیا

مقابلوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کے پی کی ٹیم نے سات سلور اور تین براونز میڈل حاصل کرلئے سلور میڈل حاصل کرنے والوں میں عدنان ۔ منصور ۔ ذکریا ۔

ظہیر اور محمد یحیی شامل ہیں جبکہ براونز میڈل حاصل کرنے والوں میں عدنان ۔منصور اور محمد ذکریا شامل ہیں

جمناسٹک ٹیم کی محنت کے باعث نے صوبے نے بین الصوبائی مقابلوں میں دوسری پوزیشن حاصل کی ۔ ٹیم کیساتھ صوبائی جمناسٹک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری راجہ اور کوچ سبز علی بھی گئے ہیں

 

 

تعارف: News Editor