کراچی ؛ ساتویں سی این ایس اوپن شوٹنگ چیمپئن شپ کا افتتاح ہو گیا۔

 

کراچی میں ساتویں سی این ایس اوپن شوٹنگ چیمپئن شپ کا افتتاح کردیا گیا۔

ایونٹ کا افتتاح کمانڈر کراچی ریئر ایڈمرل محمد سلیم نے کیا، مہمان خصوصی نے 50 میٹر شوٹنگ رینج میں نشانہ لگا کر ایونٹ کا باقاعدہ افتتاح کیا، چیمپئن شپ 17 سے 24 دسمبر تک پاکستان نیوی شوٹنگ رینج کراچی میں کھیلی جائے گی۔

چیمپئن شپ میں ملک بھر سے تقریباً 400 شوٹرز شرکت کر رہے ہیں، ایونٹ میں رائفل، پسٹل اور شاٹ گن کیٹیگریز میں مقابلے ہونگے۔

ایونٹ کے تمام میچز نیشنل رائفل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے زیر اہتمام انٹرنیشنل سپورٹس شوٹنگ فیڈریشن اور نیشنل رائفل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے قواعد و ضوابط کے مطابق کھیلے جائیں گے۔

 

 

 

تعارف: News Editor