اسپیشل ایتھلیٹس ہمارا فخر اور قیمتی سرمایہ ہیں ; جہانگیر خان

 

اسکواش کے سابق ورلڈ چیمپئین جہانگیر خان نے کہا ہے کہ پاکستان کے اسپیشل ایتھلیٹس ہمارا فخر اور قیمتی سرمایہ ہیں

قوم کے ان باہمت سپوتوں نے حالیہ ورلڈ گیمز میں 80 سے زائد میڈلز جیت کراس بات کو ثابت کیا کہ جب جیت کا عزم اور اپنی محنت پر پختہ یقین ہو تو کوئی بھی ذہنی یا جسمانی معذوری کامیابی کا راستہ نہیں روک سکتی

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لیجنڈزایرینا کراچی میں حکومت پاکستان کیجانب سے ستارہ امتیاز کی حامل اسپیشل اولمپک پاکستان کی چیئرپرسن رونق لاکھانی سے ملاقات کے موقع پر کیا

پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے میڈیا ایڈوائیزرآصف عظیم، لیجنڈز ایرینا کے سی ای او طلال شاہ، سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کی وائس پریذیڈنٹ تہمینہ آصف، ایس او پی کی نیشنل اسپورٹس ڈائریکٹر فرخندہ جبین اور اسپورٹس کوآرڈینیٹر محمد حزیفہ بھی ان کے ہمراہ تھے جہانگیر خان کاکہنا تھا

کہ ہمارے اسپیشل ایتھلیٹس نے کھیل کے ہرمیدان میں ہمیشہ پاکستان کے نام اور سبز ہلالی پرچم کو سربلند کیا ہے اسپیشل اولمپک پاکستان کیلئے نئے ٹیلنٹ کی دریافت،

کھلاڑیوں کی فزیکل فٹنس اور ڈیویلپمنٹ کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی سطح پر مقابلوں کیلئے ان کی گرومنگ کیلئے لیجنڈز ایرینا میں موجود کھیلوں کی تمام جدید سہولیات حاضر ہیں جہانگیر خان نے اسپیشل اولمپک پاکستان کی کاوشوں کو بھی قابل تعریف قرار دیتے ہوئے کہا

کہ چیئرپرسن رونق لاکھانی اور ان کی پوری ٹیم جس طرح انسانیت کی خدمت کے جذبے تحت اسپیشل کھلاڑیوں کو برابری کی بنیاد پر کھیلوں میں حصہ لینے کے مواقع اور معاشرے میں ان کا اصل مقام دلانے میں مصروف ہیں

وہ لائق تحسین ہے اسپیشل اولمپک پاکستان کی چیئرپرسن رونق لاکھانی کاکہنا تھا کہ لیجنڈز ایرینا پاکستان میں اپنی نوعیت کا ایک منفرو اوراسٹیٹ آف دی آرٹ ادارہ ہے

جہانگیر خان کیجانب سے لیجنڈز ایرینا میں ہمارے ایتھلیٹس کیلئے سہولیات کی فراہمی کھلاڑیوں کی جسمانی فٹنس میں بہتری اور ان کی کارکردگی کے تسلسل کو جاری رکھنے میں بہت معاون ثابت ہو گی

 

 

 

تعارف: News Editor