پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کا ایک اور احسن اقدام۔

 

پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کا ایک اور احسن اقدام۔

ساؤتھ ایشیئن چیمپئن شپ مالدیپ میں برونز میڈل جیتنے پر ابراہیم خان کو ڈیڑھ لاکھ روپے کیش پرائز۔ارمغان مقیم

کراچی (اسپورٹس رپورٹر)

 

کراچی میں باڈی بلڈنگ کے ٹیلنٹ کے فروغ کیلیے ڈسٹرک سینٹرل میں محمد اسلم خان ڈسٹرک سینٹرل باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا،

جس میں سیکریٹری جنرل پاکستان باڈی بلڈنگ سہیل انور اور صدر کراچی باڈی بلڈنگ فزیک اسپورٹس ایسوسی ایشن ارمغان مقیم نے فوجی فرٹیلائزر کمپنی کے تعاون سے ساؤتھ ایشیئن چیمپئن شپ مالدیپ میں برونز میڈل جیتنے پر ابراہیم خان کو ڈیڑھ لاکھ روپے کیش پرائز اور حسن دادا گروپ کے نمائندے سلیم خان کو چیمپئن شپ کے انعقاد پر پچاس ہزار روپے کے نقعد انعام سے نوازا ۔

ایونٹ میں جونیئر، سینئر، ماڈل فزیک، مین فزیک اور ماسٹر باڈی بلڈنگ کی مختلف کیٹیگریز میں 60 سے زائد باڈی بلڈرز نے حصہ لیا۔ پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل سہیل انور

اور کراچی باڈی بلڈنگ فزیک اسپورٹس ایسوسی ایشن کے صدر ارمغان مقیم نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ پاکستان میں باڈی بلڈنگ کے ٹیلنٹ کو دنیا بھر میں اجاگر کرنے کیلیے کاوشیں کرتے رہیں گے۔

 

 

تعارف: News Editor