پشاور سپورٹس کمپلیکس ،آرچری کا ٹارگٹ نامعلوم افرا د نے پانچویں مرتبہ توڑ دیا

پشاور سپورٹس کمپلیکس ،آرچری کا ٹارگٹ نامعلوم افرا د نے پانچویں مرتبہ توڑ دیا

مسرت اللہ جان

پشاور سپورٹس کمپلیکس میں نامعلوم افراد نے پانچویں مرتبہ آرچری کے ٹارگٹ کو توڑ دیا یہ واقعہ گذشتہ روز پیش آیا جس کی اطلاع ایڈمنسٹریٹر پشاور سپورٹس کمپلیکس جعفر شاہ کو بھی کردی گئی

حالانکہ یہاں پر کیمرے بھی نصب ہیں جس کی باقاعدہ نگرانی کی جاتی ہیں اور ایک اہلکار باقاعدہ اس کی مانیٹرنگ کیلئے مقرر ہے.تاہم تاحال آرچری کا سامان توڑنے والے شخص کی نشاندہی نہیں ہوسکی

پشاور سپورٹس کمپلیکس میں واقع معاذ اللہ خان کرکٹ اکیڈمی کے پیچھے واقع آرچری کیلئے مختص جگہ پر تیر اندازوں کیلئے جگہ مختص کی گئی ہیں جہاں پر وہ تیس میٹر سے لیکر ستر میٹر تک تیر اندازی کی پریکٹس کرتے رہتے ہیں گذشتہ روز نامعلوم افراد نے کھلاڑیوں کیلئے رکھا گیا ٹارگٹ شیٹ توڑ کے رکھ دیا ہے یہ ٹارگٹ شیٹ تیر اندازی کیلئے استعمال ہوتا ہے.

واقعہ کی اطلاع تیر اندازوں نے اپنے خاتون کو سارہ خان کو کردی. جس کی اطلاع انہوں نے ایڈمنسٹریٹرپشاور سپورٹس کمپلیکس کو کردی اور استدعا کہ گذشتہ کچھ عرصہ سے مسلسل سے تیر اندازوں کے پریکٹس کیلئے رکھے گئے سامان کو توڑا جارہا ہے

اور یہ پانچویں مرتبہ ہوا ہے انہوں نے ایڈمنسٹریٹر کو بتایا کہ انہوں نے قبل ازیں بھی آرچری گراﺅنڈ کیلئے خاردار تاریں لگانے کی درخواست کی تھی جس پر تاحال عملدرآمد نہیں ہوا

ان کے مطابق کچھ عرصہ سے کرکٹ کے کھلاڑی یہاں پر آکر بیٹھ جاتے ہیں جس کی شکایت بھی ایڈمنسٹریٹر کو کردی گئی جس پر ایڈمنسٹریٹر نے نہیں آرچری گراﺅنڈز کے باہر خار دار تاریں لگانے کی یقین دہانی کرادی.

 

تعارف: News Editor