انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے تازہ ترین ون ڈے رینکنگ جاری کر دی۔

 

انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کی طرف سے جاری تازہ ترین آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز اور،

سابق کپتان بابراعظم نے بھارتی بلے باز شبمن گل سے پہلی پوزیشن چھین لی ہے۔

 

رواں سال بھارت میں کھیلے گئے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ کے دوران بھارتی بلے باز شبمن گل نے پاکستانی بلے باز بابراعظم کی پہلی پوزیشن پر قبضہ جمایا تھا تاہم وہ زیادہ دیر اپنی پوزیشن کو برقرار رکھنے میں کامیاب نہ ہوسکے۔

آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین ون ڈے بلے بازوں کی عالمی رینکنگ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز اور سابق کپتان بابراعظم نے 824 پوائنٹس کے ساتھ ایک مرتبہ پھر پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے

جبکہ بھارتی اوپنر شبمن گل کی ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے اور وہ 810 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر چلے گئے ہیں ۔ تیسری اور چوتھی پوزیشنز پر بھی بھارتی بلےبازوں کا قبضہ ہے۔

بھارتی بلے باز ویرات کوہلی 775 پوائنٹس کے ساتھ تیسری جبکہ بھارت کے ہی روہت شرما 754 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر براجمان ہیں۔

بابراعظم کے علاوہ کوئی پاکستان بیٹر ٹاپ 10 میں شامل نہیں البتہ فخر زمان 14ویں پوزیشن پر موجود ہیں۔ٹی ٹوئنٹی بلے بازوں کی رینکنگ میں بھارت کے سوریا کمار یادیو پہلے، پاکستان کے محمد رضوان دوسرے

اور جنوبی افریقا کے ایڈن مارکرم تیسرے اور بابر اعظم چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔ٹی ٹوئنٹی بولرز میں انگلینڈ کے عادل رشید پہلی پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں جبکہ انگلینڈ کے راشد خان دوسر ے اور بھارت کے روی بشنوئی تیسرے نمبر پر ہیں۔

 

 

 

تعارف: News Editor