خاتون ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل رشیدہ غزنوی کا طارق ودود بیڈمنٹن ہال کا دورہ ،
جیم میں خواتین کھلاڑیوں کے پریکٹس کے دوران موسیقی بند کرنے کی ہدایت
مسرت اللہ جان
سپورٹس ڈائریکٹریٹ خیبر پختونخواہ کی خاتون ڈائریکٹریس مس رشیدہ غزنوی کا طارق ودود بیڈمنٹن ہال کا دورہ ، جہاں پر خواتین کھلاڑیوں کی پریکٹس کاجائزہ لیا ،
ان کے ہمراہ ایڈمنسٹر یٹر پشاور سپورٹس کمپلیکس جعفر شاہ بھی موجود تھے .ایڈیشنل ڈائریکٹرسپورٹس مس رشیدہ غزنوی نے طارق ودود بیڈمنٹن ہال میں خواتین کھلاڑیوں کو تربیت فراہم کرنے والی کوچز سے بھی کھلاڑیوں کے حوالے سے بات چیت کی .
اس موقع پر انہوں نے طارق ودود بیڈمنٹن ہال کے باہر بنائے گئے جیم کو خواتین کھلاڑیوں کے پریکٹس کے دوران میوزک نہ لگانے کی بھی ہدایات جاری کردی .
سابق ڈی جی سپورٹس خالد محمود کے دوران ملازمت بننے والے اس پرائیویٹ جیم کو طارق ودود بیڈمنٹن ہال کے باہر قائم کیا گیا ہے جہاں پر کھلاڑی بیڈمنٹن کی پریکٹس کرتے ہیں-
قبل ازیں یہ جگہ خواتین کھلاڑیوں کی پریکٹس کیلئے استعمال ہوتی تھی .تاہم بعد میں اسے والی بال خواتین کھلاڑیوں کیلئے مختص کیا گیا لیکن اب وہاں پر جیم بنایا گیا ہے جہاں پر لڑکے ٹریننگ کے دوران اونچی آواز میں موسیقی لگاتے ہیں
جس کی متعدد مرتبہ خواتین کھلاڑیوں نے شکایت کی تھی جس پر ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل سپورٹس رشیدہ غزنوی نے جیم کے مالک کو ہدایت کردی کہ لڑکیوں کی پریکٹس کے دوران موسیقی بالکل نہ لگائی جائے.