عثمان خواجہ نے غزہ میں انسانی حقوق کی پامالی کے خلاف اپنے بازو پر سیاہ پٹی باندھ کر میچ میں شرکت کی تھی۔
بین الاقوامی کرکٹ میں سابق کھلاڑیوں، خاندان کے افراد یا دیگر اہم افراد کی موت پر اظہار افسوس کے لئے بازو پر سیاہ پٹیاں باندھنا ایک عام بات ہے لیکن انہیں قومی بورڈ اور آئی سی سی سے اجازت درکار ہوتی ہے۔
آئی سی سی کے ترجمان کے مطابق عثمان خواجہ پر آئی سی سی ضوابط کی شق ایف کی خلاف ورزی کا چارج لگایا گیا
ہے۔ عثمان نے بازو پر سیاہ پٹی باندھنے کے لئے کرکٹ آسٹریلیا اور آئی سی سی کی پیشگی منظوری لئے بغیر میچ میں شرکت کی، یہ قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
پہلے جرم کی سزا ایک سرزنش ہوتی ہے تاہم اگر عثمان خواجہ12 ماہ کی مدت میں اس طرح کی مزید خلاف ورزی کرتے ہیں تو معطلی کے بجائے میچ فیس کا75 فیصد جرمانہ ہوسکتا ہے۔