کراچی ; 25ویں سندھ اوپن گالف چیمپئن شپ کل سے شروع ہورہی ہے.

25ویں سندھ اوپن گالف چیمپئن شپ کل سے شروع ہورہی ہے ,

جس میں ملک بھر کے دو سو گالفرز ایکشن میں ہونگے،

پروفیشنل گالفر اشفاق روسی اعزاز کا دفاع کریں گے.

 

کراچی (اسپورٹس رپورٹر ) کراچی کے ڈی ایچ اے گالف کورس پر میڈیا بریفنگ میں سندھ گالف ایسوسی ایشن کے صدر خرم خان، سیکرٹری زاہد اقبال اور ٹورنامنٹ کمیٹی کے اسداللہ نے ایونٹ کی

تفصیلات سے آگاہ کیا خرم خان کا کہنا تھا کہ سندھ گالف ایسوس ایشن یوتھ لیول پر گزشتہ دو برسوں سے گالف کے فروغ کیلئے کام کررہی ہے

اس ایونٹ میں جونئیرز کی تعداد زیادہ ہے انھوں نے کہ اگلے برس ملک بھر کے جونئیر گالفرز کی چیمپئن شپ کرانے کا بھی ارادہ ہے سندھ گالف ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل زاہد اقبال نے بتایا کہ سندھ گالف چیمپئن شپ کیلئے اسپونسرز کا ملنا بہت مشکل ہوگیا ہے،

اس ایونٹ کی انعامی رقم 35 لاکھ روپے ہے جس کیلئے ملک بھر کے 200 گالفرز ایکشن میں ہونگے جس میں پروفیشنل،امیچرز، جونئیر ،

اور سینئیر کیٹیگریز میں مقابلے کھیلے جائیں گے ٹورنامنٹ کمیٹی اسد اللہ نے کہا کہ شہر میں گالف کا آئیڈیل موسم ہے

گراس کی اسپیڈ بھی بہترین ہے گالفرز خوب انجوائے کریں گے اور زبردست مقابلے دیکھنے کو ملیں گے

 

 

تعارف: News Editor