افغانستان کرکٹ بورڈ نے تین کھلاڑیوں کے ایک سالہ سنٹرل کنٹریکٹ کو ختم کر دیا.

 

افغانستان کرکٹ بورڈ نے تین کھلاڑیوں فضل الحق فاروقی،نوین الحق اور

مجیب الرحمن کے ایک سالہ سنٹرل کنٹریکٹ کو ختم کر دیا

افغان کرکٹ بورڈ نے مجیب الرحمان، فضل فاروقی ،نوین الحق پر پابندی عائد کر دی۔

تینوں کھلاڑیوں کو دو سال تک لیگز کرکٹ کھیلنے کیلئے این او سی نہیں دیا جائے گا افغان کرکٹ بورڈ تینوں کھلاڑیوں نے سنٹرل کنٹرکٹ نہ لینے کا فیصلہ کیا تھا

بورڈ کو یہ اقدام پسند نہیں آیا اور کھلاڑیوں کے خلاف فیصلہ سنا دیا تینوں کھلاڑیوں پر لگائی گئی پابندی اور لیگز کرکٹ کیلئے این او سی نہ دینے کے حوالے سے آئی سی سی کو باخبر رکھا جائے گا

اور اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ افغانستان کرکٹ بورڈ کے فیصلے کے مطابق تینوں کھلاڑیوں کو لیگز کرکٹ میں کھیلنے سے روکا جائے ابھی تک کیلئے دئے گئے این او سیز بھی منسوخ کر دی گئی ہے

 

 

تعارف: News Editor