وزیراعظم یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام ،بنوں میں ٹیبل ٹینس ٹرائلز شروع ہوگئے

 

وزیراعظم یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام،بنوں میں ٹیبل ٹینس ٹرائلز شروع ہوگئے

پشاور(سپورٹس رپورٹر) وزیراعظم ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ پروگرام کے تحت بنوں میں ٹیبل ٹینس کے مرد وخواتین کھلاڑیوں کے ٹرائلزشروع ہوگئے، اس موقع پر انٹرنیشنل کرکٹر خوشدل شاہ نے باضابطہ افتتاح کیا

جبکہ ان کے ہمراہ ڈائریکٹر سپورٹس اسلامیہ کالج پشاور علی ہوتی،آر ایس اوبنوں شفقت اللہ،صوبائی ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر کفایت اللہ،ڈی ایس اوبنوں عادل شاہ،سپورٹس کمپلیکس کے ایڈمنسٹریٹر احسان اللہ،

بنوں یونیورسٹی کے نذیر گل اور ٹرائلز کمیٹی کے راکین پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے آفیشلز ندیم سلیم،مسعودعلی،سائزہ ناز سمیت ایک بڑی تعدادمیں کھیلوں سے وابستہ شخصیات اور کھلاڑی بھی موجود تھے۔

ہائیرایجوکیشن کمیشن کے تحت اسلامیہ کالج پشاور کے زیر اہتمام بنوں سپورٹس کمپلیکس میں ہونیوالے دو روزہ ٹرائلز میں مرد وخواتین کھلاڑیوں انتہائی جوش وجذبے سے شرکت کی،

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انٹر نیشنل خوشدل شاہ نے خیبر پختونخوامیں کھیلوں کو فروغ دیناخوش آئندہ ہے،انکاکہناتھاکہ بنوں کا خطہ کھیلوں کے حوالے سے کافی زرخیز ہے،

یہاں کی مٹی نے ہاکی کو کئی اولمپئین دیئے جبکہ والی بال،اتھیٹکس اور کرکٹ سمیت دیگر کھیلوں میں نامی گرامی کھلاڑیوں کو جنم دیاہے اور امید ہے کہ وزیر اعظم ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت ہونیوالے ٹرائلزکے بہتر نتائج ملیں گے

اور ٹیبل ٹینس میں بھی بہترین کھلاڑی پیداہونگے جوقومی اور بین الاقوامی سطح پرملک وقوم کانام روشن کرینگے۔اس موقع پر علی ہوتی نے کہاکہ ہماری کوشش ہے کہ اس ٹرائلزمیں زیادہ سے زیادہ بچوں وبچیوں کو موقع دیں،

کیونکہ کھیل کود ہر بچے کا حق ہے یہ حق وزیر اعظم ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ پروگرام ایچ ای سی کے تحت صوبے کے تمام ڈویژن کے بچوں کو دے رہے ہیں،

امیدہے کہ ا س سے بھر پور فائدہ اٹھاتے ہوئے یہی خود کو منوائینگے۔انہوں نے کہاکہ مرد خواتین کھلاڑیوں کے ٹرائلز مختلف مقامات پر لئے جارے ہیں جوکہ دو روزتک جاری رہیں گے۔

 

 

تعارف: News Editor