کھلاڑیوں کے مسائل سے بخوبی واقف ہوں، صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن میر طارق حسین بگٹی

پاکستان کا نام اقوام عالم میں بلند کرنے کے لئے سخت محنت کریں،

کھلاڑیوں کے مسائل سے بخوبی واقف ہوں، اولمپکس کوالیفائر ایونٹ پاکستان کے لئے ہاکی کو مقام دلانے کے لئے بہترین موقع ہے۔

صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن میر طارق حسین بگٹی کا قومی ہاکی تربیتی کیمپ کا دورہ، کھلاڑیوں سے ملاقات

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر میر طارق حسین بگٹی نے آج نصیر بندہ ہاکی سٹیڈیم اسلام آباد میں جاری قومی ہاکی تربیتی کیمپ کا دورہ کیا۔ مینجر و ہیڈ کوچ اولمپیئن شہناز شیخ نے کنسلٹنٹ قومی ہاکی ٹیم اولمپیئن شکیل عباسی،

غلام جیلانی انٹرنیشنل اور امجد علی انٹرنیشنل سمیت پاکستان ہاکی ٹیم کے سپورٹنگ سٹاف کے ہمراہ صدر پی ایچ ایف کا استقبال کیا۔

میر طار حسین بگٹی نے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور انکے ساتھ گفتگو کی۔ اس موقع پر صدر پی ایچ ایف میر طارق حسین بگٹی نے کہا کہ کھلاڑیوں کے مسائل سے بخوبی واقف ہوں اور انکے موثر اور مستقل حل کے لئے کوشش شروع کردی ہے۔

انہوں نے کھلاڑیوں کو کہا کہ وطن عزیز کی عزت اور حرمت کو مقدم سمجھیں آپکے پاس پاکستان اور پاکستان ہاکی کا نام دنیا میں بلند کرنے کے لئے اولمپک کوالیفائر ایونٹ جیسا سنہری موقع ہے جس سے فائدہ اٹھانے کے لئے کڑی محنت درکار ہے۔

ہیڈ کوچ و مینجر اولمپیئن شہناز شیخ نے صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن میر طارق حسین بگٹی کو کھلاڑیوں کی ٹریننگ اور انکی فٹنس کے بارے میں بریفنگ دی۔ صدر پی ایچ ایف نے کیمپ سپورٹنگ سٹاف سے بھی ملاقات کی

 

 

تعارف: News Editor