محکمہ کھیل کا بلوچستان بھر کی خواتین کھلاڑیوں کو رجسٹرڈ کرنے کا فیصلہ،
8 جنوری سے کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل شروع ہوگا
کوٸٹہ 5 جنوری (رپورٹ مہک شاہد)
محکمہ کھیل حکومت بلوچستان کا سال کے آغاز میں ہی بہترین اقدام، سیکرٹری کھیل ڈاکٹر جاوید انور شاہوانی اور ڈائریکٹر جنرل کھیل دُرا بلوچ کی ہدایات کے مطابق تمام کھیلوں سے وابستہ بلوچستان بھر کی خواتین کھلاڑیوں کو رجسٹرڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،
ڈائریکٹر جنرل کھیل دُرا بلوچ نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ ہم کوٸٹہ سمیت صوبے بھر کی خواتين کھلاڑیوں کو رجسٹرڈ کرنا چاہتے ہیں جس کا مقصد ڈیٹا اکھٹا کرنا ہے اور انہیں مالی طور پر سپورٹ کرنا ہے انہیں کھیلوں کے مواقع فراہم کٸے جاٸیں گے
تاکہ مزید خواتين کھیلوں کی جانب راغب ہوں انہوں نے مزید کہا کہ آگے انڈومنٹ فنڈ کو بھی یقينی بنایا جاۓ گا جس سے صوبے بھر کے کلبوں، مرد و خواتين کھلاڑیوں کو مالی تعاون اور کھیلوں کا سامان فراہم کیا جاۓ گا۔
خواتین کی سہولت کیلٸے خواتین رجسٹریشن سیل ڈی جی آفس ایوب سپورٹس کمپليکس میں قائم کر دیا گیا ہے جس میں موجود فیمیل اسٹاف تمام کھلاڑیوں کو رجسٹرڈ کریں گی
جبکہ خواتين کھلاڑی بذریعہ ڈاک بھی اپنی رجسٹریشن کروا سکتی ہیں، رجسٹریشن کا عمل 8 جنوری بروز سوموار سے شروع ہوگا
اس کیلٸے درخواست کے ہمراہ ڈومیسائل/لوکل، اپنا شناختی کارڈ/بے فارم، والد/سرپرست شناختی کارڈ، اسناد کی تصدیق شدہ فوٹو کاپیاں اور دو عدد پاسپورٹ ساٸز تصاویر جمع ہوگی۔ درخواست میں اپنا نام، والد کا نام، کھیل کا نام، ضلع و تحصیل کا نام، اور رابطہ نمبر درج کرنا ہوگا۔
اس حوالے سے مزید معلومات حاصل کرنے کیلٸے ایوب سپورٹس کمپليکس میں خواتین رجسٹریشن سیل ڈی جی آفس سے پتہ کیا جا سکتا ہے