پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر محمد حفیظ نے بابر اعظم کو آرام دینے کا عندیہ دے دیا۔

 

سڈنی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمد حفیظ نے کہا کہ بابر اعظم کو آرام دینے سے پہلے سوچنا ہوگا کہ بابر خود کیا چاہتے ہیں، اگر انہیں لگتا ہے ہم ان کو کسی جگہ مدد دے سکتے ہیں تو ہم موجود ہیں۔

محمد حفیظ نے کہا کہ بابر اعظم محنتی ہیں، وہ بھرپور ٹریننگ کرتے ہیں، بابر اعظم کو ایک بڑی اننگز کی ضرورت ہے جو ان کا اعتماد بحال کردے گی، ریڈ بال کرکٹ کھیل میں نکھار لاتی ہے، ریڈ بال کرکٹ کھیلنے والا سارے فارمیٹ کھیل سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شاہین آفریدی نے مجھ سے بات کی اور آرام مانگا، شاہین آفریدی کو ورک لوڈ کی وجہ سے آرام دیا، ہم نہیں چاہتے تھے کہ وہ ورک لوڈ کی وجہ سے کسی بھی انجری کا شکار ہو جائیں،

یہ نہیں چاہتے کہ ورک لوڈ کی وجہ سے کسی کا کیریئر خراب ہو، یہ تاثر غلط ہے کہ ٹی 20 سیریز کی وجہ سے شاہین کو آرام دیا گیا۔

محمد حفیظ نے کہا کہ نسیم شاہ انجری کا شکار ہیں، ایسا نہیں کہ وہ نہیں تو ٹیم نہیں چلے گی، ان کی جگہ عامر جمال آگئے، دورہ آسٹریلیا میں پاکستان ٹیم نے اچھی کرکٹ کھیلی، کچھ ایسے لمحات تھے جس سے ٹیم فوری فائدہ نہ اٹھا سکی۔

ان کا کہنا تھا کہ میلبرن ٹیسٹ میں کیچز ڈراپ ہونے کی وجہ سے شکست ہوئی، دورے پر غلطیاں بھی کیں جسے درست کرنے کی ضرورت ہے۔

 

تعارف: News Editor