سعید احمد صدیقی اور احمد دین میموریل آرم و ماس ریسلنگ چیمپیئن شپ میں کھلاڑیوں کی بھرپور شرکت ۔

سعید احمد صدیقی اوراحمد دین میموریل آرم و ماس ریسلنگ چیمپیئنشپ

آرم ریسلنگ اور ماس ریسلنگ کے مقابلوں میں کھلاڑیوں نے بھرپور شرکت کی۔

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) پاک کالونی میں جاری چھٹا سعید احمد صدیقی اور احمد دین میموریل اسپورٹس آرم ریسلنگ اور ماس ریسلنگ کے مقابلوں میں کھلاڑیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی،

اس موقع پر سندھ ماس ریسلنگ ایسوسی ایشن کے سیکریٹری ایس ایم ناصر علی کا کہنا تھا کہ جس طرح سے یہ کلب گراس روٹ لیول پہ محنت کر رہا ہے امید ہے کہ آنے والے وقت میں بھی ماضی کی طرح یہاں سے کھلاڑی نکل کر ملک کو قوم کا نام روشن کریں گے

سندھ آرم ریسلنگ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری کاشف احمد فاروقی نئے کھلاڑیوں کی خوب حوصلہ افزائی کی اور مزید کہا مرحوم سعید احمد صدیقی اور احمد دین کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود میں ہمیشہ کوشہ دکھائی دیتے تھے

یہی وجہ ہے کہ یہاں آج بڑی تعداد میں کھلاڑی موجود ہیں۔ آرم ریسلنگ کے مقابلوں میں مڈلر اور سینیئر کیٹیگری کے مقابلے ہوئے -40 کے جی میں آمنہ انصاری نے پہلی،فردوس نے دوسری جبکہ نور فاطمہ نے تیسری پوزیشن اپنے نام کی،

-45 کے جی میں عائشہ، زینب اور مصباح نے بالترتیب اول دوم اور سوم پوزیشن حاصل کی، 50- کے جی میں ماہین نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے کنول کمال کو زیر کیا جبکہ جنت تیسری پوزیشن لینے میں کامیاب رہی،

55- کے جی سخت مقابلے کے بعد حوریہ نے پہلی بشریٰ نے دوسری جبکہ ماریہ نے تیسری پوزیشن اپنے نام کی آخری مقابلے میں 70- کے جی میں آیت توصیف نے سروہ کو شکست دے کر کامیابی اپنے نام کی۔

دوسری جانب ماس ریسلنگ کے مقابلوں میں 45- کے جی میں سنیہم عمران نے پہلی حسنہ نے دوسری اور عریبہ نے تیسری پوزیشن اپنے نام کی، 50- کے جی میں اسماء فرید، کنول کمال اور سنبل نے بالترتیب پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن لی جبکہ 60- کے جی میں حوریہ،جنت اور مصباح نہیں بالترتیب اول دوم اور سوم پوزیشن اپنے نام کی۔

ایونٹ کے اختتام پر آرگنائزنگ سیکریٹری محمد ریحان اکرم کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کی ڈیولپمنٹ کے لیے ہمیشہ سے اس طرح کی سرگرمیاں منعقد کرتے رہے ہیں اور مستقبل میں بھی مستقل مزاجی کے ساتھ گراس روٹ لیول پر محنت کریں گے تمام شرکاء کا شکریہ بھی ادا کیا

 

تعارف: News Editor