قومی خواتین کا ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ 15 جنوری سے شروع ہوگا۔
• ہر میچ کی بہترین کھلاڑی کو بیس ہزار روپے اور ٹورنامنٹ کی بہترین کھلاڑی کو پچاس ہزار روپے انعام دیا جائے گا۔ جیتنے والی ٹیم دس لاکھ اور فائنلسٹ ٹیم کو پانچ لاکھ روپے ملیں گے۔
• شعیب اختر اسٹیڈیم میں ہونے والے میچز پی سی بی کے یوٹیوب چینل پر براہ راست نشر کیے جائیں گے۔
• پی سی بی میچ رپورٹس اور ایکشن پکچرز فراہم کرے گا۔
لاہور 12 جنوری 2024:
چھ ٹیموں پر مشتمل قومی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ پیر 15 جنوری سے اسلام آباد اور راولپنڈی کے تین گراؤنڈز میں شروع ہوگا۔
ٹورنامنٹ میں چھ ریجنل ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں کراچی، لاہور، ملتان، پشاور، کوئٹہ اور راولپنڈی شامل ہیں۔سترہ روزہ ٹورنامنٹ میں ہر ٹیم دس میچ کھیلے گی۔ ٹاپ دو ٹیمیں 31 جنوری کو فائنل کھیلیں گی جس کے مقام کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
ڈبل راؤنڈ رابن میچز راولپنڈی کے ایوب پارک گراؤنڈ اور اسلام آباد کے ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ اور شعیب اختر اسٹیڈیم میں ہوں گے۔
شعیب اختر اسٹیڈیم میں ہونے والے میچز کی پی سی بی کے یوٹیوب چینل پر لائیو اسٹریمنگ ہوگی۔
ٹاس ساڑھے دس بجے ہوگا جبکہ میچ کی پہلی گیند گیارہ بجے کی جائے گی۔
قومی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کھلاڑیوں کے لیے مصروف بین الاقوامی سال سے قبل قومی ٹیم میں شمولیت کے لیے بہترین موقع فراہم کرے گا۔
پاکستانی خواتین اس سال کے آخر میں ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ اور ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں حصہ لینے سے پہلے کم از کم آٹھ ٹی ٹوئنٹی میچز ( ویسٹ انڈیز کے خلاف پانچ انگلینڈ کے خلاف تین ) میں حصہ لیں گی۔
قومی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ جیتنے والی ٹیم کو دس لاکھ روپے ملیں گے جبکہ رنرز اپ کو پانچ لاکھ روپے ملیں گے۔
ٹورنامنٹ کی بہترین کھلاڑی کو پچاس ہزار روپے اور ہر میچ کی بہترین کھلاڑی کوبیس ہزار روپے دیئے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ کی ٹاپ پرفارمرز بہترین بیٹر بہترین بولر اور بہترین وکٹ کیپر کو پچیس ہزار روپے ملیں گے۔
پی سی بی نے چھ اسکواڈز کو بھی حتمی شکل دے دی ہے جو 16 کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔ ان اسکواڈز کا انتخاب سابق ٹیسٹ کرکٹر سلیم جعفر کی سربراہی میں قومی خواتین کی سلیکشن کمیٹی نے کیا ہے۔
ٹورنامنٹ میں شریک اسکواڈز۔
کراچی ریجن ۔ فاطمہ ثنا (کپتان) ایمن انور، عروب شاہ، ایشا راہوپوٹو، حورینہ سجاد، جویریہ خان، لائبہ فاطمہ، ماہم منظور، ماہم طارق، معصومہ جعفری، منیبہ علی، نجیہہ علوی، عمیمہ سہیل، رامین شمیم، یسریٰ عامر اور زونیرہ شاہ
ٹیم مینجمنٹ ۔ طاہر خان (ہیڈ کوچ ) جویریہ رؤف (اسسٹنٹ کوچ ) سحر سید ( فزیو)، تیمور محمود ( اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ) شگفتہ کاظمی (منیجر)
لاہور ریجن ۔ ندا ڈار (کپتان) عائشہ ظفر ۔امبر کائنات عریشہ نور۔ بسمہ معروف ۔فاطمہ خان، فاطمہ شاہد، غلام فاطمہ، ارم جاوید، کائنات حفیظ، نشرہ سندھو، نورین یعقوب، صدف شمس، سدرہ امین، سدرہ نواز اور زونیش عبدالستار
ٹیم مینجمنٹ ۔ محسن کمال (ہیڈ کوچ ) طاہر محمود (اسسٹنٹ کوچ) ایرج اطہر ( فزیو)، اسفند یار خان ( اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ) اور حنا اعظم (منیجر)۔
ملتان ریجن ام ہانی (کپتان) عائشہ بلال۔ علینہ مسعود ۔ امبر ماریہ۔ عاصمہ شریف گل اسوہ ۔ گل فیروزہ ۔ گل رخ ۔ نور الایمان ۔ رحمت نورین ۔ صائقہ ریاض ۔ ثمینہ آفتاب ۔ شاہ میر راجپوت ۔ تسمیہ رباب ۔ وجیہہ منیر اور وردا یوسف۔
ٹیم مینجمنٹ ۔ کامران حسین ( ہیڈ کوچ) ماریہ گلناز ( اسسٹنٹ کوچ ) لیلیٰ نیاز خان ( فزیو) پرویز نبی ( اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ) اور نجمہ ظفر (منیجر)۔
پشاور ریجن ۔ علینہ شاہ (کپتان) عنایہ خان ۔ عائشہ آفریدی ۔ فاطمہ زیب ۔جویریہ قمر۔ ماہ نور حیات ۔ ماہ نور قیوم۔ مومنہ ریاض ۔ نایاب اسحاق ۔ رحیمہ سید ۔ سلویٰ رحیم ۔ سیما گل ۔ سحر گل ۔شبنم حیات۔ سنبل بی بی اور تہذیب شاہ۔
ٹیم مینجمنٹ ۔ ہاجرہ سرور ( ہیڈ کوچ ) رحمت گل ( اسسٹنٹ کوچ) رومانہ زبیر ( فزیو) فضل وہاب ( اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ) اور حسینہ خوشبو ( منیجر)۔
کوئٹہ ریجن ۔ صائمہ ملک (کپتان ) انعم امین ۔عائشہ عاصم ۔ دعا ماجد ۔ فائزہ ۔ فریحہ محمود۔ حمیرا غلام ۔ جنت راشد ۔ خدیجہ چشتی ۔ خیر النساء ۔ خضرا لیاقت۔ لوبابہ سرور ۔ ندا ۔ سبحانہ طارق ۔ طوبی حسن اور زمر شفیع۔
ٹیم مینجمنٹ ۔ عاقل بلوچ ( ہیڈ کوچ) ناہیدہ بی بی (اسسٹنٹ کوچ) ماہ نور سجاد (فزیو)، مجاہد شاہ ( اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ) اور ہاجرہ بلوچ (منیجر)۔
راولپنڈی ریجن ۔ عالیہ ریاض (کپتان) آئمہ سلیم ستی، اریجہ حسیب ۔ فجر نوید۔ فرزانہ فاروق۔ فاطمہ سید۔ فاطمہ زہرہ شاہ ۔ حمنہ بلال۔ کائنات گلالئی۔ لبنیٰ بہرام ۔ نتالیہ پرویز۔ نور فاطمہ۔ ثانیہ سعید۔ تانیہ رشید۔ وحیدہ اختر اور زینب عارف جٹ۔
ٹیم مینجمنٹ ۔ جواد حامد (ہیڈ کوچ)، وقار اورکزئی (اسسٹنٹ کوچ) تحریم سنبل ( فزیو)، فرخ حیات (اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ) اور سائرہ افتخار (منیجر)