کیویز نے پانچ میچز کی سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شاہینوں کو دبوچ لیا۔
5 میچوں کی سیریز کے پہلے ٹاکرے میں قومی ٹیم 227 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 180 رنز پر ڈھیر ہو گئی
اور یوں پہلا میچ 46 رنز سے کیویز نے اپنے نام کر لیا۔
پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
نیوزی لینڈ کو ایک رنز پر ہی پہلی وکٹ کا نقصان اٹھانا پڑا، ڈیوڈ کونوے بغیر رنز بنائے شاہین آفریدی کی گیند پر کیچ آئوٹ ہوئے۔
فن ایلن نے 34 رنز بنائے اور وہ عباس آفریدی کا شکار بنے،مقررہ بیس اوورز میں نیوزی لینڈ نے آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 226 رنز بنائے اور پاکستان کو 227 رنز کا ہدف دیا۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے فن ایلن 34، کین ولیمسن 57 اور ڈیرل مچل 61 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ شاہین آفریدی اور عباس آفریدی نے تین تین جبکہ حارث رؤف نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
پاکستان کی پوری ٹیم اٹھارہ اوور میں 180 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، بابراعظم 57 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساؤتھی نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،
پاکستانی سکواڈ ؛ قومی سکواڈ میں کپتان شاہین آفریدی، بابراعظم، نائب کپتان محمد رضوان، صائم ایوب، اعظم خان، فخر زمان، افتخار احمد، حارث رؤف اور عامر جمال شامل ہیں۔ ان کے علاوہ آج کے میچ میں اسامہ میر اور نوجوان فاسٹ باؤلر عباس آفریدی کا ڈیبیو ہوا ہے۔
کیوی سکواڈ ؛ نیوزی لینڈ کی ٹیم میں کپتان کین ولیمسن، ڈیون کانوے، فن ایلن، ڈیرل مچل، گلین فلپس، مارک چیپمین، ایڈم ملن، ایش سودھی، میٹ ہنری، ٹیم ساؤتھی، بین سیئرز شامل ہیں۔
باہمی ریکارڈ
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے باہمی ریکارڈ کے مطابق گرین شرٹس کا پلڑا بھاری ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان 34 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جا چکے ہیں، پاکستان نے20 جبکہ 13 میچز میں نیوزی لینڈ نے کامیابی حاصل کی اور ایک میچ بغیر نتیجہ رہا۔