آئی ایل ٹی 20 اسکولز کپ کا فائنل ونچیسٹر اسکول اور جی ای ایم ایس ماڈرن کے درمیان کھیلا جائے گا

آئی ایل ٹی 20 اسکولز کپ کا فائنل ونچیسٹر اسکول اور جی ای ایم ایس ماڈرن کے درمیان کھیلا جائے گا

دبئی (13 جنوری 2024)

ونچیسٹر اسکول آئی ایل ٹی 20 اسکولز کپ فائنل میں جی ایم ایس ماڈرن کے ساتھ مقابلہ کرے گا۔ ابوظبی، دبئی اور شارجہ میں 6 ٹیموں نے اپنے اپنے پولز میں کامیابی حاصل کرکے فائنل راؤنڈ میں جگہ بنائی تھی جس کے پہلے راؤنڈ میں 36 اسکولوں نے حصہ لیا تھا۔

پہلے راؤنڈ کے میچز میں 500 سے زائد نوجوانوں نے شرکت کی جس میں 90 نے دبئی میں آئی سی سی اکیڈمی اوولز میں کھیلے جانے والے فائنل راؤنڈ میں حصہ لیا ۔ فائنل راؤنڈ میں آئی ایل ٹی 20 میں 6 فرنچائزز کے نام پر نامزد 6 ٹیموں کو تین تین ٹیموں کے دو پولز میں تقسیم کیا گیا ہے۔

فائنلسٹ ونچیسٹر اسکول کودبئی کیپیٹلز، جی ای ایم ایس ماڈرن کو دفاعی چیمپیئن گلف جائنٹس ، کیمبرج ہائی اسکول ابوظبی کو ایم آئی ایمریٹس ، جی ایم ایس کیمبرج کو ابوظبی نائٹ رائیڈرز اون انگلش شارجہ کو شارجہ واریئرز جبکہ ڈی آئی اے ایمریٹس ہل کو ڈیزرٹ وائپرز کا نام دیا گیا تھا۔ ۔

 

تعارف: News Editor