قومی اتھلیٹ ارشد ندیم گُھٹنے کے علاج کیلئے برطانیہ جائیں گے.

 قومی اتھلیٹ ارشد ندیم جلد گُھٹنے کے علاج کیلئے برطانیہ جائیں گے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی اتھلیٹ کا کہنا تھا کہ ایک ہفتہ ہوگیا ہے ٹریننگ کا آغاز کئے ہوئے، برطانیہ کا ویزہ بھی اپلائی کردیا ہے بہت جلد گُھٹنے کے علاج کیلئے برطانیہ جاؤں گا۔

ایشین گیمز کے مقابلے سے دو دن پہلے ان فٹ ہوگیا تھا۔

انہوں نے کہاکہ انجری کے باوجود ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں میڈل جیتا ، میں چاہتا ہوں کہ پھر سے ایسا مسئلہ نہ ہو اس لئے علاج کروانے بیرون ملک جارہا ہوں۔ اولمپکس سے پہلے مکمل فٹ ہونا چاہتا ہوں۔

قومی اتھلیٹ کا مزید کہنا تھا کہ امید ہے کہ سرجری یا علاج کے بعد ایک ماہ میں مکمل فٹ ہوجاؤں گا، اولمپکس سے پہلے ڈائمنڈ لیگ سمیت دو مقابلے کھیلنا چاہتا ہوں۔

 

 

تعارف: News Editor