آئی ایل ٹی 20 کا آغاز ، شاہین آفریدی اور شاداب سمیت کئی ستارے چمکنے کو تیار
دبئی (نواز گوھر) آئی ایل ٹی 20 سیزن 2 کا آغاز جمعہ 19 جنوری سے ہورہا ہے۔ چھ ٹیموں پر مشتمل ایک ماہ تک جاری رہنے والا یہ مقابلہ امارات کرکٹ بورڈ کا ایونٹ ہے اور اسے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے لسٹ اے کا درجہ دیا ہے۔
جمعرات کو تمام ٹیمون کے کپتان اور نائب کپتان نے دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ٹرافی کے ساتھ تصاویر بنوائی جس کے بعد پریس کانفرنس کی ۔ تمام ہی کپتان اپنی اپنی ٹیم کارکردگی بارے پرجوش ہیں
۔ سیزن 2 میں 100 سے زائد بین الاقوامی کرکٹرز حصہ لے ہیں جس میں شاہین شاہ آفریدی، شاداب خان کے علاوہ ڈیوڈ وارنر، سنیل نارائن، ڈوین براوو، نکولس پورن، ایلکس ہیلز، ، روومین پاول، داسن شناکا، سکندر رضا، رحمان اللہ گرباز، جیمز ونس، کرس جارڈن، ٹرینٹ بولٹ، کارلوس بریتھویٹ، امباتی رائیڈو، ٹام کوہلر کیڈمور، کرس ووکس، شیرفین ردرفورڈ اور شیلڈن کوٹریل شامل ہیں ۔
تینوں مقامات دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم، شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم اور ابوظبی زید کرکٹ اسٹیڈیم اس ایونٹ کے انعقاد کے لیے تیار ہیں۔ فائنل سمیت 15 میچز دبئی میں ہوں گے جبکہ ابوظبی 11 اور شارجہ 8 میچز کی میزبانی کرے گا۔ میچز شام 6.30 بجے شروع ہوں گے اور ویک اینڈ ڈے میچ دوپہر 2.30 بجے شروع ہوں گے۔
ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 سیزن 2 کے برانڈ ایمبیسیڈر اور لیجنڈری فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا کہ وہ سب سپر اسٹار ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ سب ٹیمیں بہترین کارکردگی دکھائیں گی۔۔ شعیب اختر نے اس ٹورنامنٹ کے ذریعے اس طرح کا پلیٹ فارم بنانے پر متحدہ عرب امارات کی تعریف کی۔