نیوزی لینڈ کے خلاف چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان 5 وکٹوں کے نقصان پر صرف 158 رنز بنا سکے،
رضوان کی نصف سنچری۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا چوتھا میچ آج کرائسٹ چرچ میں کھیلا جارہا ہے۔ دونوں ٹیمیں ہیگلے پارک اسٹیڈیم میں مدمقابل ہیں، کیویز کو 5 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 0-3 سے فیصلہ کُن برتری حاصل ہے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے کیویز کو 159 رنز کا ٹارگٹ دیا۔ قومی ٹیم کی طرف سے محمد رضوان 90 رنز بنا کر ہائی اسکورر رہے۔
فخر زمان 9 اور افتخار احمد 10 رنز ہی بنا سکے۔ محمد رضوان نے نا قابل شکست 90 جب کہ محمد نواز نے 9 گیندوں پر 21 رنز کی جارحانہ اننگ کھیل کر پاکستان کا اسکور 8 وکٹوں پر 158 تک پہنچایا۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہنری اور لوکی فرگوسن نے دو دو وکٹیں حاصل کیں جب کہ ایڈم ملنے نے ایک کھلاڑی کو پویلین بھیجا۔
نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے تین میچز میں وکٹ کیپنگ کے فرائض سرانجام دینے والے اعظم خان کی جگہ اب محمد رضوان چوتھے میچ میں وکٹ کیپر ہیں۔ آج کے میچ کے لیے نیوزی لینڈ کی ٹیم میں دو جب کہ قومی تیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
آج کے میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔
پاکستان: شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، محمد رضوان (نائب کپتان)، صائم ایوب، بابر اعظم، فخر زمان، افتخار احمد، صاحبزادہ فرحان، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، حارث رؤف اور زمان خان۔
نیوزی لینڈ: مچل سینٹنر (کپتان)، فن ایلن، ٹم سیفرٹ، ول ینگ، ڈیرل مچل، گلین فلپس، مارک چیمپن، ایڈم ملنے، میٹ ہنری، ٹم ساؤتھی اور لوکی فرگوسن۔