اسجد اقبال نے 48 ویں نیشنل سنوکر چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

 

انٹرنیشنل پلیئر اسجد اقبال نے اویس اللہ کو شکست دیکر 48 ویں نیشنل سنوکر چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

 

کراچی کے نیشنل بینک سپورٹس کمپلیکس میں ہونیوالے قومی سنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں انٹرنیشنل پلیئر اسجد اقبال نے اویس اللہ کو 7-6 کے فریم سکور سے شکست دی۔

مہمان خصوصی صدر نیشنل بینک عبدالواحد سیٹھی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔

چیمپئن شپ کے فاتح کھلاڑی اسجد اقبال کو2 لاکھ روپے اور ٹرافی دی گئی جبکہ رنر اپ اویس الله کو ایک لاکھ روپے اور ٹرافی ملی۔

واضح رہے کہ سیمی فائنل میں اسجد اقبال نسیم اختر کو 6-1 سے اور اویس اللہ منیر نے سندھ کے سہیل شہزاد کو 6-2 کے فریم سکور سے شکست دیکر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔

 

 

 

تعارف: News Editor