بنگلا دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کے دسویں ایڈیشن میں بابر اعظم نے جاتے ہی دھوم مچا دی۔
بابراعظم نے سلہٹ سٹرائیکرز کے خلاف رنگ پور رائیڈرز کی یقینی شکست کو فتح میں بدل دیا۔
سلہٹ سٹرائیکرز نے رنگ پور کو 121 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں رنگ پور کی 39 رنز پر 6 وکٹیں گر چکی تھیں تاہم کم رنز پر بڑے نقصان کے بعد بابراعظم نے ناقابلِ شکست ففٹی کی۔
بابر نے کرکٹر عظمت اللہ عمر زئی کے ساتھ 84 رن کی شراکت سے رنگ پور کو 4 وکٹ سے کامیابی دلا دی۔
واضح رہےکہ بنگلا دیش پریمیئر لیگ بنگلا دیش کے شہر میرپور میں کھیلا جارہا ہے۔
بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں پاکستان کے سٹار کرکٹر بابر اعظم کی شاندار کارکردگی کی بدولت رنگ پور رائیڈرز نے سلہٹ سٹرائیکرز کو چاروکٹوں سے شکست دے دی۔
سلہٹ کا 121 رنز کا ہدف رنگپور نے 19ویں اوور میں 6وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، بابر نے 56 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، عظمت اللہ عمرزئی کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔
شیربنگلہ نیشنل سٹیڈیم میرپور میں کھیلے گئے بی پی ایل کے 7ویں میچ میں رنگ پور رائیڈرز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، سلہٹ سٹرائیکرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 120 رنز بنائے، سلہٹ کی اننگز کا آغاز مایوس کن رہا جب اس کے پانچ مستند بلے باز 39 کے مجموعی سکور پر آؤٹ ہوگئے۔ بابر اعظم نے بی پی ایل میں شاندار انٹری دی۔
اس کے بعد بینی ہوویل اور بین کٹنگ نے سکور کو آگے بڑھایا، دونوں بیٹرز 37,37 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، سلہٹ کے 7 بیٹرز ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہو سکے، سلہٹ کی طرف سے مہدی حسن اور رپون مونڈل نے دو دو جبکہ محمد نبی اور حسن مراد نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔
سلہٹ کا 121 رنز کا ہدف رنگپور رائیڈرز نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 18.2 اوورز میں حاصل کرلیا، رنگپور رائیڈرز کی اننگز کا آغاز بھی انتہائی مایوس کن رہا، ہدف کے تعاقب میں رنگپور کی ٹیم 39 کے سکور پر 6 قیمتی وکٹیں گنوا کر مشکلات کا شکار ہوگئی تاہم اس موقع پر بابراعظم نے عظمت اللہ عمرزئی کے ساتھ شاندار شراکت قائم کرکے اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرادیا۔
بابر 49 گیندوں پر 56 اور عظمت اللہ 35 گیندوں پر 47 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔ سلہٹ سٹرائیکرز کی طرف سے دوشان ہیمانتھا نے تین وکٹیں حاصل کیں، عظمت اللہ عمرزئی کو شاندار کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔