پریذیڈنٹ ٹرافی: ایس این جی پی ایل کی ہائر ایجوکیشن کمیشن کے خلاف 109 رنز سے کامیابی

پریذیڈنٹ ٹرافی: ایس این جی پی ایل کی ہائر ایجوکیشن کمیشن کے خلاف 109 رنز سے کامیابی،

شاہنواز دھانی کی پانچ وکٹیں

کراچی 24 جنوری، 2024:ء

پریذیڈنٹ ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے ساتویں اور آخری راؤنڈ کے چوتھے دن ایس این جی پی ایل نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کو 109 رنز سے شکست دیدی۔

آج کے دن کی خاص بات فاتح ٹیم کے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی کی 5 وکٹیں تھیں۔

اس راؤنڈ کے باقی مقابلوں میں غنی گلاس نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو 2 وکٹوں جبکہ واپڈا نے پی ٹی وی کو 3 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

اسٹیٹ بینک اسٹیڈیم میں ہائر ایجوکیشن کمیشن نے 91 رنز 1 کھلاڑی آؤٹ سے دن کا آغاز کیا اور انکو جیتنے کے لیے مزید 283 درکار تھے۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن کی ٹیم 264 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی

اور میچ میں 109 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ سعد خان نے چھے چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 65 رنز بنائے۔

غوری نے 54 رنز بنائے جس میں چھے چوکے شامل تھے جبکہ اویس ظفر پانچ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 50 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ شاہنواز دھانی نے فاتح ٹیم کی طرف سے 54 رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کیں۔

ٹورنامنٹ کا فائنل 27 جنوری سے 31 جنوری تک واپڈا اور ایس این جی پی ایل کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

 

 

error: Content is protected !!