نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن نے بھارتی ٹینس ٹیم کو ویزے جاری کردیے،
جس کے بعد بھارتی ٹینس ٹیم کا ڈیوس کپ کیلئے پاکستان آنا یقینی ہوگیا ۔
نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن نے بھارتی ٹینس ٹیم کو ویزے جاری کردیے،7 کھلاڑیوں پر مشتمل بھارتی ٹینس ٹیم 28 جنوری کو دہلی سےاسلام آباد پہنچےگی ، اس کے علاوہ 5 آفیشلز بھی ٹیم کے ہمراہ اسلام آباد آئیں گے ۔
پاکستانی ہائی کمیشن کی جانب سے کوریج کے لیے چند بھارتی صحافیوں کو بھی ویزے جاری کردیے گئے ہیں ، پاکستان اور بھارت ڈیوس کپ ٹائی میں 3 اور4 فروری کو آمنے سامنے ہوں گے۔