سندھ پریمیئر لیگ کے پہلے ایڈیشنل کا آغاز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوگیا۔

 

 سندھ پریمیئر لیگ کا پہلا ایڈیشنل نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شروع ہوگیا۔

نیشنل بینک کرکٹ ارینا (نیشنل اسٹیڈیم کراچی) میں ایس پی ایل کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پیپلز پارٹی کی رہنما آصفہ بھٹو زرداری نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔

مہمان خصوصی آصفہ بھٹو زرداری نے اس موقع پر کہا کہ کاش سیاست میں ایسی اسپورٹس مین اسپرٹ ہوتی جیسی نوجوانوں میں ہے، پاکستان کی عوام اب نئی سوچ کو چنے گی

جو انتقام کی سیاست سے پاک ہوگی۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں، سندھ کے نوجوانوں کا روشن مستقبل ہے، سندھ پریمیئر لیگ کا آغاز صوبے کے لیے خوش آئند ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبے کے نوجوانوں کو اہلیت اور صلاحیت کے اظہار کا موقع ملے گا، سندھ میں بسنے والوں کے خون میں کرکٹ دوڑتی ہے۔

قبل ازیں صوبائی نگراں وزیر اطلاعات احمد شاہ نے کہا کراچی میں شاندار ایونٹ کے انعقاد پر منتظمین قابل مبارکباد ہیں، سندھ حکومت ایس پی ایل کی مکمل سرپرستی کرے گی،

سب مل کر لیگ کو کامیاب بنائیں گے۔افتتاحی تقریب سے سندھ کے نگران وزیر کھیل ڈاکٹر سید جنید علی شاہ، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اور لیگ کے صدر عارف ملک نے بھی خطاب کیا، اس موقع پر آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔

ایونٹ کا فائنل پیر 5 فروری کو شام سات بجے کھیلا جائے گا۔

 

 

error: Content is protected !!