آئی سی سی انڈر 19 میں پاکستان نے کامیابیوں کی ہیٹ ٹرک کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کے ایسٹ لنن کے بفیلو پارک میں آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں مسلسل تیسری کامیابی حاصل کر لی۔
میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا مگر پوری ٹیم 38 اوورز میں 140 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
نیوزی لینڈ کے اوپنر ٹام جونز نے 14 رنز بنائے، اولیور نے 29، کپتان آسکر جیکسن 12 اور لیچلن اسٹیکپول نے 42 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے عبید شاہ اور عرفات منہاس نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ نوید احمد خان نے 2 اور محمد ذیشان ن اور علی اسفند نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
ہدف کے تعاقب میں پاکستانی اوپنرز نے شاندار بیٹنگ کیا مظاہرہ کیا اور بنا کسی نقصان نے 140 رنز کا ہدف 25.2 اوورز میں حاصل کر کے فتح اپنے نام کی۔
اس کامیابی کے ساتھ پاکستان آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ گروپ ڈی میں 6 پوائنٹس کے ساتھ سپر 6 کے مرحلے میں پہنچ گئی ہے۔