نیشنل تھرو بال چیمپئن شپ میں ہائر ایجوکیشن کمیشن نے خواتین کا ٹائٹل اور مردوں کا ٹائٹل خیبر پختونخوا نے ٹائٹل اپنے نام کر لیا

 

نیشنل تھرو بال چیمپئن شپ میں ہائر ایجوکیشن کمیشن نے خواتین کا ٹائٹل

اور مردوں کا ٹائٹل خیبر پختونخوا نے ٹائٹل اپنے نام کر لیا

اسلام آباد (نوازگوھر) پاکستان تھرو بال فیڈریشن کے زیر اہتمام نیشنل تھرو بال چیمپئن شپ میں مردوں کا ٹائٹل خیبر پختونخوا نے جبکہ ہائر ایجوکیشن کمیشن نے خواتین کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔ چیمپیئن شپ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ تھے

اس موقع پر پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل شعیب کھوسہ، پاکستان تھرو بال فیڈریشن (ویمن ونگ) کی صدر فائزہ عامر، سیکرٹری جنرل مقبول آرائیں اور پاکستان روک بال فیڈریشن کی سیکرٹری امہ لیلی کے علاوہ شائقینِ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

پاکستان سپورٹس بورڈ کے حمیدی ہال میں کھیلی گئی نیشنل تھرو بال چیمپئن شپ میں مردوں کے فائنل میں خیبر پختونخوا نے سندھ کو 0-2 سیٹ سے ہرا کر چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا

جبکہ تیسری پوزیشن کے میچ میں کیلیگن نے پنجاب کو 0-2 سیٹ سے ہرا دیا۔ خواتین کے فائنل میں ہائر ایجوکیشن کمیشن نے سندھ کو 0-2 سیٹ سے ہرا کر چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا

جبکہ تیسری پوزیشن کے میچ میں کیلیگن نے مکسر کالج کراچی کو 0-2 سیٹ سے ہرا دیا-

 

 

 

تعارف: News Editor