اے ایس نیچرل سٹون انڈر-19 انٹر زونل کر کٹ ٹورنامنٹ۔زون دو وایٹس کوارٹر فائنل میں پہنچ گی

 

اے ایس نیچرل سٹون انڈر-19 انٹر زونل کر کٹ ٹورنامنٹ۔زون دو وایٹس کوارٹر فائنل میں پہنچ گی۔

ریجنل کر کٹ ایسو سی ایشن کراچی کے زیر اہتمام اور اے ایس نیچرل سٹون کے تعاون سے منعقد کر دہ اے ایس نیچرل سٹون انڈر-19 انٹر زونل کر کٹ ٹورنامنٹ میں گزشتہ روز زون دو وایٹس زون چھ بلوز

کو بااسانی 171 رنز سے شکست دے کر گروپ سی کے تمام میچز جیت کر پہلی پوزیشن حاصل کر کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گی۔

جبکہ زون ایک وایٹس نے گروپ سی سے دوسری پوزیشن حاصل کر کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گی۔
ینگ فایٹر گراونڈ پر کھیلے گئے میچ میں زون دو وایٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 45 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 249 رنز بنائے۔

افتخار نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 7 چوکوں ایک ایک چھکے کی مدد سے 60، عبداللہ وحید نے 6 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 52، عون جعفری نے 48، محمد دانش نے 33، محمد شہریار نے 23 اور بریر علی نے 20 رنز بنائے۔

سید سلیمان نے 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔جواب میں زون چھ بلو ز 2۔24 اوورز میں 78 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔عبدل سمیع نے 26 رنز بنائے۔ وحید خان نے جارہانہ بولنگ کرتے ہوئے 23 رنز دیکر 4 محمد ایان نے 16 رنز دیکر 3 جبکہ عدان انصاری نے 10 رنز دیکر 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

 

 

error: Content is protected !!