شوکت حسین جمناسٹک ایسوسی ایشن خیبرپختونخواہ کے سیکڑیٹری اطلاعات منتخب

شوکت حسین جمناسٹک ایسوسی ایشن خیبرپختونخواہ کے سیکڑیٹری اطلاعات منتخب

ایبٹ آباد (سپورٹسرپورٹر) ریجنل باکسنگ ایسوسی ایشن کے سیکریٹری ملک محمود سلطان اور مکس مارشل آرٹس کے راجہ نفیس نے سپورٹس جرننلسٹ شوکت حسین کو جمناسٹک ایسوسی ایشن خیبرپختونخواہ کا سیکڑیٹری اطلاعات منتخب ہونے پر ففٹنس جم ایبٹ آباد میں گزشتہ روز انکے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا

جس میں کراٹے ایسوسی ایشن کے سردار عارف سپورٹس آرگنائزر محمد سعید قریشی کے علاوہ کراٹے باکسنگ کے کھلاڑیوں کی بڑی توداد نے شرکت کی اس موقع پر ملک محمود سلطان کا کہنا تھا

کہ شوکت حسین کی بطور سپورٹس صحافی کھیلوں کے لئے قابل تحسین ہیں انکو جب بھی کسی بھی ایونٹ کی کوریج کے لئے کال کیا جاتا ہے تو وہ اپنی مصروفیات ایک طرف رکھ کر کھیل کے میدانوں کی جانب کھنچے چلے آتے ہیں جو کہ انکا کھیلوں سے لگائو کا منہ بولتا ثبوت ہے

اس موقع پر سعید قریشی کا کہنا تھا کہ کھیلوں کے ناطے دوستی کے رشتے پیدا ہوتے ہیں اور کھیل کسی بھی معاشرے میں برائیوں سے بچنے کے لئے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں اور اور کھیل اور کھلاڑیوں کی ترقی کے لئے شوکت حسین کی خدمات قابل ستائش اور قابل دید ہیں

اور ہم امید کرتے ہیں کہ آئندہ بھی وہ اپنی خدمات کے اسی سلسلے کو جاری و ساری رکھیں گے انکی خدمات کے پیش نظر انکے لئے تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے

تقریب کے اختتام پر شوکت حسین کو ملک محمود سلطان اور راجہ نفیس نے خصوصی شیلڈ پیش کی جس شوکت حسین نے انکا شکریہ ادا کیا

 

 

تعارف: News Editor