فائیو سائیڈ ہاکی ورلڈ کپ ; ہالینڈ نے پاکستان کو تین کے مقابلہ میں پانچ گول سے شکست دیدی۔

ایف آئی ایچ فائیو سائیڈ ہاکی ورلڈ کپ میں ہالینڈ نے پاکستان کو تین کے مقابلہ میں پانچ گول سے شکست دیدی۔

تفصیلات کے مطابق عمان کے شہر مسقط میں جاری ایف آئی ایچ فائیو سائیڈ ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان اپنا دوسرا میچ ہالینڈ سے ہارگیا۔ ہالینڈ نے پاکستان کو تین کے مقابلہ میں پانچ گولس سے شکست دیدی۔

پاکستان نے میچ میں برتری حاصل کرتے ہوئے غضنفر علی کے ذریعہ کھیل کے 5ویں منٹ میں فیلڈ گول کیا ہالینڈ کی جانب سے الیگزینڈر شوپ نے کھیل کے 10ویں منٹ میں اس برتری کا خاتمہ کیا۔

دوسرے کواٹر کے آغاز میں ہی پاکستان کے کپتان رانا عبدالوحید اشرف نے گول کرکے ایکبار پھر پاکستان کی برتری قائم کردی جو کہ کھیل کے 20ویں منٹ میں وان ڈر ڈرفٹ یانیک نے گول کرکے ایکبار پھر اس برتری کا خاتمہ کیا۔

ہالینڈ کی جانب سے الیگزینڈ شوپ نے تین، وان ڈر ڈرفٹ یانیک اور مڈینڈراپ لوکس نے ایک، ایک گول سکور کیا۔ پاکستان کی جانب سے غضنفر علی، رانا عبدالوحید اشرف اور محمد عبداللہ نے گول سکور کئے۔

پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ اولمپین شکیل عباسی ہیں جبکہ مینجر کے فرائض اولمپیئن دلاور حسین سرانجام دے رہے ہیں۔

ایف آئی ایچ فائیو سائی ہاکی ورلڈ کپ میں سولہ ٹیمیں شرکت کررہی ہیں جن کو چار پول میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پول اے میں پاکستان، نائیجیریا، ہالینڈ ااور پولینڈ کی ٹیمیں موجود ہیں۔

پاکستان اپنا تیسرا پول میچ پالینڈ کے خلاف کل 29 جنوری کو پاکستانی وقت کے مطابق 11:30 بجے دن کھیلے گا

 

 

error: Content is protected !!