جونئیر کرکٹ لیگ اختتام پذیر ہو گئی
ضلع مہمند . مہمند کرکٹ گراونڈ میں پہلا مہمند جونیئر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوا۔ ایم سی اے پیٹرن انچیف میراویس مہمند اور الحامد منرلز کے تعاون سے پی سی بی وکٹ پر ایک ماہ جاری رہا۔
فائنل میچ میں حلیم زئی مارخور نے صافی ٹائیگرز کو ہرا کر ٹرافی اپنے نام کرلی۔لیگ کے سپانسر میر اویس مہمند نے جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔
قبائیلی ضلع مہمند تحصیل حلیمزئی مہمند کرکٹ گراونڈمیں مہمند کرکٹ ایسوسی ایشن کے پیٹرن انچیف میراویس مہمند اور الحامد منرلز کے تعاون سے منعقدہ پہلا مہمندانڈر 19 جونیئر کرکٹ لیگ کامیابی سے اختتام پذیر ہوگیا۔
جونیئر لیگ میں ضلع بھر کے تمام تحصیلوں سے 21 ٹیموں نے حصّہ لیا۔ 35 روز تک مسلسل جاری رہنے والے اس ہارڈبال کرکٹ ٹورنامنٹ میں مقامی نوجوان کھلاڑی کارکردگی کی بناء پر ابھر کر سامنے آگئے۔
کرکٹ کے اس مقابلوں میں تماشائیوں نے بھرپور دلچسپی لی۔مہمند جونیئر لیگ کا فائنل حلیمزئی مارخور اور صافی ٹائیگرز کے درمیان کھیلا گیا۔ جس میں حلیمزئی مارخور نے صافی ٹائیگرز کو 65 رنز سے ہر اکر مہمند جونیئر لیگ کی ٹرافی اپنے نام کرلی
اور ٹورنامنٹ کی چیمپئین ٹیم بن گئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی مہمند جونیئر لیگ کے سپانسر اور ایم سی اے کے پیٹرن انچیف میر اویس مہمند نے ونر ٹیم حلیمزئی مارخور کو 3 لاکھ روپے و ٹرافی اور رنر آپ ٹیم صافی ٹائیگرز کو دو لاکھ روپے اور ٹرافی دی۔
اس موقعہ پر ایم سی صدر ارباب خان، شبیر عالم، نصیر خان، حاجی عالم افریدی اور کمنٹیٹر نجیب صافی نے کو لیگ میں بہترین خدمات پر شیلڈز دی گئی جبکہ بہترین کارکردگی پر کھلاڑیوں کو نقد انعامات دیے گئے ۔