کیلیگن نے نیشنل تھرو بال چیمپئن شپ میں مکسڈ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

کیلیگن نے نیشنل تھرو بال چیمپئن شپ میں مکسڈ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

اسلام آباد (نوازگوھر) پاکستان تھرو بال فیڈریشن کے زیر اہتمام جاری نیشنل تھرو بال چیمپئن شپ میں کیلیگن نے مکسڈ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

فائنل میچ کی مہمان خصوصی پاکستان تھرو بال فیڈریشن (ویمن ونگ) کی صدر فائزہ عامر نے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں، میڈلز اور اسناد تقسیم کیں۔

اس موقع پر پاکستان تھرو بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مقبول آرائیں اور پاکستان روک بال فیڈریشن کی سیکرٹری جنرل امہ لیلی کے علاوہ شائقینِ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

پاکستان سپورٹس بورڈ کے حمیدی ہال میں جاری نیشنل تھرو بال چیمپئن شپ کیلیگن نے مکسڈ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا جبکہ خیبر پختونخوا اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کی ٹیمیں بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہیں۔

چیمپئن شپ میں انٹر سکول اور انٹر کالجز کے بوائز اینڈ گرلز کے مقابلے جاری ہیں۔

 

 

تعارف: News Editor