ایف آئی ایچ فائیو سائیڈ ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان کواٹرفائینلز میں جگہ بنانے میں ناکام

ایف آئی ایچ فائیو سائیڈ ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان کواٹرفائینلز میں جگہ بنانے میں ناکام،

پولینڈ نے پاکستان کو 7-8 گول سے شکست دیکر ایونٹ کے کواٹر فائینلز میں جگہ بنا لی،

پاکستان 9ویں سے 16ویں پوزیشن کے لئے جمیکا کے خلاف نبرد آزما ہوگا

تفصیلات کے مطابق عمان کے شہر مسقط میں جاری ایف آئی ایچ فائیو سائیڈ عالمی ہاکی کپ میں پاکستان ایونٹ کےکواٹرفائینلز میں جگہ بنانے میں کامیاب نہ ہوسکا۔

پولینڈ نے ایک سخت مقابلہ میں پاکستان کو ساتھ کے مقابلہ میں آٹھ گول سے شکست دیکر ٹاپ آٹھ ٹیموں میں جگہ بنا لی۔ پولینڈ کی جانب سے ڈیمیان نے دو گول، واجسیک نے دو گول، مائیکولوج ، میٹیوزگواور ٹوماسز نے ایک، ایک گول سکور کیا۔

پاکستان کی جانب سے کپتان رانا عبدالوحید اشرف نے ہیٹ ٹرک سمیت پانچ گول، غضنفر علی اور ارشد لیاقت نے ایک، ایک گول سکور کیا۔
پاکستان فائیو سائیڈ ہاکی ٹیم مینجمنٹ میں ہیڈ کوچ اولمپیئن شکیل عباسی اور مینجر اولمپیئن دلاور حسین شامل ہیں جبکہ فزیو تھراپسٹ وقاص محمود اور ویڈیو آپریٹر جنید اختر بھی ٹیم کے ہمراہ موجود ہیں۔

پاکستان فائیو سائیڈ ہاکی ٹیم ایونٹ میں 9ویں تا 16ویں پوزیشن کے لئے اپنا میچ پول بی کی چوتھے نمبر کی ٹیم جمیکا کے خلاف آج (29 جنوری) شام 19:00 بجے پاکستانی وقت کے مطابق کھیلے گا۔

 

 

error: Content is protected !!