آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے سپر 6 مرحلے میں پاکستان نے آئرلینڈ کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی۔
پاکستان کی شاندار باولنگ کی بدولت آئرلینڈ کی پوری ٹیم 49 ویں اوور میں 181 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی،
جان مک نیلی 53 اور ہیری 31 رنز بناکر نمایاں رہے۔
احمد حسن کی میچ وننگ نصف سنچری۔ عبید شاہ کی تین وکٹیں
پوچسٹروم (جنوبی افریقہ) 30جنوری:
پاکستان انڈر19 نے جنوبی افریقہ میں جاری آئی سی سی انڈر19 ورلڈ کپ کے سپر سکس میچ میں آئرلینڈ انڈر 19 کو3 وکٹوں سے شکست دیدی۔
پاکستان انڈر19 کی اس جیت میں ایک بار پھر بولرز نے اہم کردار ادا کیا اور آئرلینڈ کو 181 رنز پر آؤٹ کردیا جس کے بعد احمد حسن کی ذمہ دارانہ بیٹنگ نے جیت کو ممکن بنادیا۔
پاکستان انڈر 19 نے ٹاس جیت کر آئرلینڈ انڈر19 کو پہلے بیٹنگ دی ۔ پاکستانی بولرز کی عمدہ بولنگ کی وجہ سے اس کی6 وکٹیں صرف 63 رنز پر گرگئی تھیں اس موقع پر جان مک نیلی نے 53 اور ہیری ڈائر نے31 رنز اسکور کیے۔
پاکستان انڈر کی طرف سے عبید شاہ نے31 رنز دے کر3 وکٹیں حاصل کیں۔وہ اس ٹورنامنٹ میں ابتک 12 وکٹیں حاصل کرکے سرفہرست ہیں۔
علی رضا۔ عامرحسن اور احمد حسن نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
پاکستان انڈر19 نے مطلوبہ اسکور 44 ویں اوور میں پورا کرلیا۔ایک موقع پر اس کی پانچ وکٹیں 96 رنز پر گرگئی تھیں جس کے بعد احمد حسن اور ہارون ارشد نے چھٹی وکٹ کی شراکت میں قیمتی 63 رنز کا اضافہ کیا۔
ہارون ارشد نے 25 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
احمد حسن نے 7 چوکوں کی مدد سے57 رنز ناٹ آؤٹ کی اہم اننگز کھیلی۔ علی اسفند نے دو چوکوں کی مدد سے9 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔
آئرلینڈ انڈر کی طرف سے ہیری ڈائر نے چار وکٹیں حاصل کیں۔
پاکستان انڈر19 ٹیم سپر سکس مرحلے میں اپنا دوسرا میچ فروری کو بنگلہ دیش انڈر19 کے خلاف بنونی میں کھیلے گی۔